Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لویر میں کنگ سلمان ریلیف پاکستان کے زیراہتمام ونٹر ریلیف پیکیج تقسیم

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )   کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے لویر چترال کے سرد ترین علاقوں میں 7200 مستحق گھرانوں میں ریلیف پیکیج تقسیم کئے گئے۔ پیکیج 14400 رضائیاں اور 7200 کٹس پر مشتمل تھے جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات بھی شامل تھے۔ کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق شاہ سلمان ریلیف پیکیج کی تقسیم  مقامی انتظامیہ کی مشترکہ توسط سے تقسیم ہوئے ان علاقوں کے عوام نے سعودی  حکومت اور کنگ سلمان ریلیف پاکستان  کا شکریہ ادا  کیا۔

پریس ریلیز کے مطابق لوئرچترال کے یوسی کریم آباد میں 1323کیٹس، یوسی ایون میں 1291،یوسی شوغور میں 700، کوہ میں 813، لوٹکوہ میں 880، دروش میں 565، بروز میں 100، دنین میں 600، چترال ون اورٹو میں 928 پیکیج تقسیم ہوئے۔


کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا کے سرد ترین علاقوں میں گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کی گئی جس کے تحت 45 ہزار پانچ سو رضائیاں اور بائیس ہزار خاندانوں کے لیے امدادی کٹس فراہم کرنا تھیں۔


ان امدادی کٹس میں مردانہ و زنانہ گرم شالیں، بچوں اور بڑوں کیلیے گرم ملبوسات شامل ہیں جس کی مجموعی لاگت 20 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ 


مذکورہ سامان این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت، ضلعی اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے تقیسم کی گئیں  اور مجموعی طور پر اس پیکیج سے ایک لاکھ 35ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔چترال لوئر میں تقسیم کا عمل مکمل کرلیا گیا جبکہ باقی اضلاع سوات اور شانگلہ میں جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

king salman relief distribution chitral lower1
king salman relief distribution chitral lower
king salman relief distribution chitral lower3
king salman relief distribution chitral lower4
king salman relief distribution chitral lower6
king salman relief distribution chitral lower8
king salman relief distribution chitral lower9

شیئر کریں: