Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی او چترال منصور آمان کی پولیس اسٹیشن شعور میں کھلی کچہری

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ماڈل پولیس اسٹیشن شعور میں گزشتہ روز یورپئین یونین کے فنڈ سے ,UNDP KP Police اور حجرہ آرگنائیزیشن کے اشتراک سے کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں شعور، کریم آباد، ارکاری اور گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے پولیس عملے کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء میں لوکل گورنمنٹ کے نمایندے، مذہبی رہنما،علاقے کے عمایدین،نوجوان اور خواتین شامل تھے۔ڈی پی او چترال منصور آمان بطور مہمان خصوصی اس پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد حجرہ آرگناےٗزیشن کے ڈسٹرکورڈینیٹر آحمد فدا نے پروگرام کے آغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد علاقے کے لوگوں کو Pubilc Liaison Council (PLC)کے متعلق آگاہی دینا ہے جو کہ چترال کے چار پولیس اسٹیشن یعنی پولیس اسٹیشن دروش، آیون، شعور اور بونی میں فعال ہو چکے ہیں۔PLCکے تنظیم نو کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان آپس میں اعتماد کو بڑھانا ہے تاکہ پولیس اور عوام مشترکہ پلیٹ فارم کے زریعے عوام کی بہتر خدمت کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ Police Act 2017عوام کو با اختیار بنا رہی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ ملکر علاقائی مسائل کو باہم مشاورت سے حل کر سکیں۔انہوں نے ڈی پی او کا بھی شکریہ آدا کیا کہ وہ عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوے لوگوں کے مسایل سننے کیلئے اس پروگرام میں شرکت کی۔انہوں نے پروگرام کے شرکاء سے کہا کہ اس فورم کے زریعے وہ اسانی سے آپنے علاقے کے مسائل حکام بالا تک پہنچا سکتے ہیں۔اس کے بعد لوگوں کو اپنے علاقے کے مسائل خاص کر پولیس ڈپارٹمنٹ سے متعلق اپنی شکایات اور تجاویز پیش کرنے کیلئے ٹائیم دیا گیا۔علاقے کے عماےئدین نے سب سے پہلے ڈی پی او کا شکریہ آدا کیا کہ وہ علاقے کے عوام کے مسائل سننے کیلئے ان کے درمیان موجود ہے۔اس کے بعد انہوں نے آپنے علاقے سے متعلق تمام مسائیل سے ڈی پی اوکو اگاہ کیا جو نہ صرف پولیس ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تھیں بلکہ عام زندگی میں پیش ہونے والے تمام مشکلات سے بھی ڈی پی او کو آگاہ کیاگیا۔

ڈی پی او نے علاقے کے عماےئدین کا شکریہ آدا کیا کہ وہ آپنے علاقے کے بہتر مفاد میں دور دراز علاقوں سے سفر کر کے اس پروگرام میں شامل ہوئے اور اس کو کامیاب بنایا۔ڈی پی او نے کہا کہ چترال پاکستان کا سب سے خوبصورت علاقہ ہے اور وہ صرف اس وجہ سے نہیں کہ یہاں کے پہاڑ خوبصورت ہیں ، یہاں برفباری ہوتی ہے یا ندی نالے بہہ رہے ہیں۔یہ خصوصیات تو دوسرے علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔اس کی خوبصورتی کا راز یہ ہے کہ یہاں کے لوگ آچھے، پر آمن اور مہمان نواز ہیں۔اگر چترال کی پولیس کو آپ اچھا کہتے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ آچھے ہیں اور یہ پولیس والے بھی آپ میں سے ہیں اس وجہ سے یہ بھی آچھے ہیں۔

PLCکے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت لوگوں کے پاس بہت سے اختیارات ہونگے جنہیں وہ آپنے علاقے کے آمن و آمان کی بحالی اور علاقے سے جرائیم کے خاتمے کیلئے استعمال کرینگے۔اس کی ممبران میں لوکل گورنمنٹ کے نمایندے، علاقے کے عمائیدین، بزرگوں کے نمایندے،خواتیں، نوجوان اور اقلیت کے لوگ شامل ہونگے۔ انہوں نے پی ایل سی کا نظام چترال کے تمام تھانوں میں رائیج کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کے مسائیل باہم مشاورت سے حل ہوں اور اس کے باوجود بھی اگر کوئی شر پسندی کا مظاہرہ کرے تو ایسے عناصر کے خلاف ہم سخت سے سخت کاروائی کرینگے۔ انہوں نے ایس ایچ او صاحباں کو ہدایت کی وہ ان لوگوں کے خلاف سختی سے کاروائی کریں جو علاقے کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب Verification کیلئے لوگوں کو چترال یا شعور انے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ تمام لوگ آپنے علاقے کے تھانوں میں فارم جمع کریننگے اور ایک ہفتے کے اندر لوگوں کوان کے فارم کمپلیٹ صورت میں مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ under age موٹرسایکل چلانے والوں کے خلاف مہم کا اغاز کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ موبائیل لائیسنس وین بھی متعارف کروانے کا پروگرام کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو انکی دہلیز پر لائیسنس لینے کی سہولت میسر ہو۔آخر میں ڈی پی او نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ان تمام کاموں کو عملی شکل دینے میں عوام آپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

پروگرام کے آخر میں ایس ڈی پی او عبدالستار نے ڈی پی او کا شکریہ آدا کیا کہ وہ عوام کے مسائیل کو سننے کیلئے اس سخت موسم میں شغور کا دورہ کیا۔انہوں نے علاقے کے معتبرات کا بھی شکریہ آدا کیا کہ وہ بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنایا اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ آپنے تعاون کا سلسہ ائیندہ بھی جاری رکھیں گے۔

DPO chitral mansoor aman khuli kachehri13 DPO chitral mansoor aman khuli kachehri1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
4079