Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی دستیاب ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ مسلم لیگ (ن) حکومت کے خلاف گہری سازش ہے۔ نیازی

Posted on
شیئر کریں:

چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں چترال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف ایک گہری شازس قراردیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے چترالی عوام کے مطالبے پر گولین گول بجلی گھر سے چترال کو 30میگاواٹ بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس وعدے کو پوراکرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس سال چار فروری کو چترال آکر گولین گول بجلی کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا جس سے35میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔جبکہ اس وقت چترال میں 8میگاواٹ بجلی استعمال ہورہی ہے۔لہذا بجلی کی کوئی کمی نہیں بلکہ گولین گول کادوسرا یونٹ بھی اپریشنل ہوچکا ہے اس حساب سے اس وقت پاؤر ہاؤس میں70میگاواٹ بجلی موجود ہے۔اس کے باوجود ضلع بھر میں غیر اعلانیہ دو سے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل فہم عمل ہے۔نیازی اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا دراصل یہ عمل چترالی عوام کو مسلم لیگ(ن) اور قائد محترم نواز شریف سے دل شکستہ کرنے کی مذموم سازش کا حصہ ہے۔اُنہوں نے کہا ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سازش کے پیچھے کوئی نادیدہ ہاتھ کارفرماہے۔اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،وزیرپانی وبجلی عابد شیر علی ، پاؤر ڈویژن کے وزیر سردار اویس احمدلغاری اور چیئرمین واپڈا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں توجہ دلاؤ تحریک پیش کریں۔


شیئر کریں: