Chitral Times

May 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک چلانے کیلیے 80 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، نگران وزیر تجارت

شیئر کریں:

ملک چلانے کیلیے 80 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، نگران وزیر تجارت

لاہور(سی ایم لنکس)نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریفارمز کی ضرورت ہے، ملک چلانے کے لیے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ریفارمز کی ضرورت ہے، ملک چلانے کے لیے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے، 90روز کے ٹائم فریم میں ملکی برآمدات کو80ارب ڈالر تک پہنچانے کا اسٹرٹیجک پروگرام مکمل کرلیں گے، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، میرا مینڈیٹ سیاسی نہیں،آج پاکستان تکلیف میں ہے اس تکلیف کو دور کرنا میرا مینڈیٹ ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ ایسی صنعتیں جو جی ایس ٹی میں رجسٹرڈ نہیں انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک چلانے کے لئے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے جب تک برآمدات 80ارب ڈالر نہیں ہوں گی ملک نہیں چلے گا،80ارب ڈالر کی برآمدات کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ ہم ریجنل ٹریڈ کے ذریعے اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

 

16 مہینے موج میلہ کرنیوالے عوام کو تکلیف دیکر لندن بھاگ گئے: شیخ رشید

راولپنڈی(سی ایم لنکس) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 16 مہینے موج میلہ کرنے والے اور کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والے عوام کو تکلیف دے کر لندن بھاگ گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بڑے لوگ بجلی چوری کرتے ہیں اور بوجھ سارا غریبوں کے بلوں پر ڈال دیا جاتا ہے، اگلے مہینے پٹرول اور بجلی کا بل آگ پر پٹرول ڈالے گا، الیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں اس سے زیادہ اہم اور سنگین مسئلہ اگلے مہینے لوگوں کیلئے پٹرول اور بجلی کا بل ادا کرنا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگ بغیر کسی لیڈر اور جماعت کے سڑکوں پر آگئے ہیں اور ستمبر ستمگر ثابت ہو سکتا ہے، 16 مہینے موج میلہ کرنے والے اور کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والے عوام کو تکلیف دے کر لندن بھاگ گئے ہیں، نگران حکومت کیا کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہے ہیں، بجلی کا بل دوگنا ہوگیا ہے اور اگلے مہینے شائد یہ مسئلہ سنگین ہو جائے، عوام کا ردعمل سیاسی نہیں قدرتی ہے کیونکہ ان کے پاس وسائل ہی نہیں کہ وہ آٹا خریدیں، بجلی کا بل بھی دیں مکان کا کرایہ اور بچے کی فیس بھی دیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ساری الیکٹرک کمپینوں نے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بھی خوف کے مارے ہٹا دی ہیں، فائلر اور نان فائلر میں کوئی فرق نہیں رہا، دونوں کو کسی نا کسی طریقے سے ٹیکس دینا پڑ رہا ہے، بھوک سے مارے لوگ ریسکیو 15 پر کال کر رہے ہیں جتنا روپیہ گرے گا وہ سارا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78337