Chitral Times

Sep 29, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بھاری بجلی بلز پر ہنگامی اجلاس: نگران وزیراعظم کی عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

بھاری بجلی بلز پر ہنگامی اجلاس: نگران وزیراعظم کی عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے نرخوں اور بلوں پر ہنگامی اجلاس ہوا، انوار الحق کاکڑ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی۔حکام وزارت بجلی نے اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا بجلی کے ٹیرف کا تعین نیپرا کرتا ہے، کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل ہوتا ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی قیمتوں میں فرق پڑتا ہے، درآمدی کوئلے کی قیمت بھی 51 ہزار سے 61 ہزار روپے فی میٹرک رہی۔پاور ڈویڑن کے مطابق آئندہ برس میں 2 ٹریلین روپے صرف کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ادائیگیاں کرنی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا فرق 400 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر لاگو ہوا، 63.5 فیصد ڈومیسٹک صارفین کے لئے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، 31.6 فیصد ڈومیسٹک صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے سے 6.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا۔حکام پاور ڈویڑن کے مطابق صرف 4.9 فیصد ڈومیسٹک صارفین کے لئے ٹیرف میں 7.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا، ڈومیسٹک صارفین کے لئے اوسطاً ٹیرف میں 3.82 روپے کا اضافہ ہوا، دیگر کیٹیگریز میں آنے والے صارفین کے لئے 7.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا۔پاورڈویڑن نے بریفنگ میں بتایا جولائی 2022ء میں زیادہ سے زیادہ بجلی کا ٹیرف 31.02 روپے فی یونٹ تھا، اگست 2023ء میں 33.89 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت ہے۔

 

نگراں وزیراعظم کو بجلی قیمت پر بریفنگ دیدی گئی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارت پانی و بجلی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بجلی قیمت سے متعلق بریفنگ دے دی۔نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی نرخوں سے متعلق اجلاس ہوا، وزارت پانی و بجلی نے شرکاء کو بریفنگ دی۔حکام نے انوارالحق کاکڑ کو بتایا کہ بجلی کے ٹیرف کا تعین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کرتا ہے۔بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت بجلی قیمتوں میں رد و بدل ہوتا ہے۔اس سے قبل کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم نے کہا تھا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کاسب سے بڑا صوبہ ہے۔ جو 2 ہمسایہ ممالک اور گوادر بندرگاہ کے باعث تجارت کیلیے نہایت موزوں علاقہ ہے۔ملاقات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور نگراں وزیراعظم کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انوارالحق کاکڑ نے وفد کو مسائل کے تدارک کی یقین دہانی کروائی۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کو معدنیات کے کثیر ذخائر اور وسیع زرعی اراضی ہونے پر صنعتوں کا مرکز ہونا چاہیے۔ نگراں حکومت مختصر عرصے میں کوشش کرے گی کہ بلوچستان میں صنعتی انقلاب کی شروعات ہوں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے کوشش کی جائے گی کہ بلوچستان زیادہ مستفید ہو۔

 


شیئر کریں: