Chitral Times

May 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹر یو نیسکو کا دورہ چترال اور اے۔ وی۔ ڈی۔ پی آفس ایون میں بریفنگ

شیئر کریں:

ڈائریکٹر یو نیسکو کا دورہ چترال اور اے۔ وی۔ ڈی۔ پی آفس ایون میں بریفنگ

چترال (محکم الدین ) ڈائریکٹر یو نیسکو ڈاکٹر یو سیف فیلالی میکناسی ( Dr۔Youssef Filali Meknasi )نے اتوار کے روز ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کے آفس کا دورہ کیا ۔ ڈونگ ڈون تھئی( Dong Doan Thi ) فنانس اینڈ ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ،علیمہ بی بی نیشنل پروفیشنل آفیسر ایجوکیشن ان کے ہمراہ تھیں ۔ اس موقع پر چیرمین اے وی ڈی پی محمد ابراہیم ، سابق چیرمین رحمت الہی ، یوتھ کونسلر صہیب عمر ، منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد ،فنانس آفیسر آمین ، سوشل آرگنائزرنجمہ سحر اور بورڈ کے دیگر ممبران نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اور خوش آمدید کہا ۔ منیجر اے وی ڈی پی نے ایک مختصر پریزنٹیشن میں ایل ایس او کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ اور کالاش ویلیز میں مختلف شعبوں میں لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے تعمیر کئے گئے مختلف منصوبہ جات اور کالاش تہذیب و ثقافت ، ہیریٹیج و زبان کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اور علاقے میں دستیاب قدرتی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت کی جانی والی کوششوں کے بارے میں ان کے گوش گزار کیں ۔

 

سابق چیرمین رحمت الہی اور چیرمین محمد ابراہیم نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ اے وی ڈی پی ایک منظم لوکل سپورٹ آرگنائزیشن ہے ۔ اس کی جڑیں عوام میں پائی جاتی ہیں ۔ اور اس کی یہ کوشش ہے ۔ کہ کوئی بھی ادارہ اگر اس یونین کونسل میں عوام کی بھلائی کیلئے قدم رکھے ۔ تو اے وی ڈی پی اپنی خدمات و تجربات بلا تردد و بلاتاخیر انہیں پیش کرے گا ۔کیونکہ یو سی کی ترقی اے وی ڈی پی کا نصب العین ہے ۔ ڈائریکٹر یونیسکو نے اے وی ڈی پی کی کارکردگی کو سراہا ۔ اور اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ یونیسکو ایجوکیشن ،کلچر اور کلائمیٹ چینج سمیت چار شعبوں پر کام کرتا ہے ۔ اور ہماری موجودہ وزٹ اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ ہم چترال میں مختلف اداروں کے ذمہ داروں سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ تاکہ ایک جامع پلان بنا سکیں ۔ تاہم ایجوکیشن ہماری ترجیح ہے ۔ اس موقع پر کالاش زبان سے متعلق کتابوں کا سیٹ ڈائریکٹر یونیسکو کوبطور تحفہ پیش کیا گیا ۔ جن کی انہوں نے تعریف کی ۔

chitraltimes director unesco Dr۔Youssef Filali Meknasi visit avdp chitral 1

chitraltimes director unesco Dr۔Youssef Filali Meknasi visit avdp chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
78080