Chitral Times

Apr 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی گورنر ہاوس پشاور آمد، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات 

Posted on
شیئر کریں:

 گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی گورنر ہاوس پشاور آمد، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات

 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور و دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال، خیبرپختونخوا و گلگت بلتستان کے مابین سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

 گورنر سے قاری افسر خان کی سربراہی میں ضلع اپر کرم کی دس رکنی نمائندہ عوامی وفد کی بھی ملاقات، عوامی مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا

 گورنر کا شمالی وزیرستان میں گاڑی پر دھماکہ سے 11 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ خیبرپختونخوا کے دورہ پر گورنر ہاؤس پشاور پہنچے اور گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور و دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.ملاقات میں دونوں گورنرز کا خیبر پختونخوا و گلگت بلتستان کے مابین سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سیاحتی شعبہ کی ترقی کیلئے خیبر پختونخوا کے شمالی علاقہ جات سے گلگت بلتستان تک سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مشترکہ قدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیاگیا. اس موقع پر گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سیاحتی و قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے. گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا.انہوں نے کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح صوبہ کے شمالی علاقہ جات بالخصوص ضلع مانسہرہ کے علاقوں ناران، کاغان کا دورہ کرتے ہیں اور بابو سر ٹاپ سے گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں اور یہ تمام علاقے سیاحوں کیلئے انتہائی پرکشش مقام رکھتے ہیں، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبہ کو ترقی دینے کی ضرورت ہے، اس موقع پر گورنر سید مہدی شاہ نے گورنر حاجی غلام علی کی جانب سے مہمان نوای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پرامن لوگ ہیں اور یہاں جرائم کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہے،گلگت اور اسکردو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے انتہائی پرکشش مقام کی حیثیت رکھتا ہے.ناران، کاغان، بابوسر ٹاپ سے گلگت بلتستان تک سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف سیاحتی شعبہ کو ترقی ملے گی بلکہ ملکی معیشت پر بھی گہرا مثبت اثر پڑے گا،

علاوہ ازیں گورنر سے قاری افسر خان کی سربراہی میں ضلع اپر کرم کی دس رکنی وفد نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور گورنر کو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل بالخصوص صحت، تعلیم اور نادرا سے متعلق مسائل و مشکلات سے اگاہ کیا جس پر گورنر نے وفد کو مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دریں اثناء گورنر نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں مزدوروں کی گاڑی پر دھماکہ کی مذمت کی اور دھماکہ کے نتیجہ میں 11 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جان بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے. گورنر نے بم دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ہے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
78063