Chitral Times

May 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

Posted on
شیئر کریں:

رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ ) ملک بھر میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) اور انڈسٹری کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2022 سے لے کر مئی 2023 تک کی مدت میں ملک میں 15.26 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ یہ اعدادوشمار گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کی اس مدت میں ملک میں 20.62 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مئی کے مہینے میں ملک میں 1.30 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ ہوئی جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہے۔اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے مقابلے میں مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل میں ملک بھر میں 1.17 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک بھر میں پیٹرول کی فروخت میں 18 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 29 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 45 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

 

کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز

اسلام آباد(سی ایم لنکس)کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق پی کے 747 نے کیٹگری-II نئے رن وے پر گزشتہ رات پہلی نائٹ لینڈنگ کی جس کے بعد یہی پرواز 145عازمین حج کو لے کر براہراست مدینہ کے لئے روانہ ہوگئی۔ترجمان نے کہا کہ ہوابازوں کا کہنا ہے کہ رات میں کوئٹہ ایئر پورٹ کے نئے کیٹ۔ٹو رن وے پر اترنا انتہائی خوشگوار تجربہ تھا۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے پہلے پی کے 6133 اور 6137 تین سو عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوئیں تھیں جبکہ اس سے قبل کوئٹہ سے عازمین حج کو پہلے کراچی کا سفر کرنا پڑتا تھا۔حال ہی میں اپ گریڈڈ 12,000 فٹ لمبے رن وے کی بدولت براہ راست پروازیں ممکن ہوئی ہیں۔ نئیرن وے پر CAT-II جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم ہر قسم کے موسمی حالات میں آپریشنز کو یقینی بناتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نئے رن وے کی بدولت وائیڈ باڈی جہاز (بوئنگ 777 اور اس کے مساوی) اب کوئٹہ ائرپورٹ آسکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75262