Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل کی منظوری پاکستان تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعلیٰ

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل کی منظوری کو ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس بنیاد قرار دیتے ہوئے اس بل کی کثرت رائے سے منظوری پر وزیراعظم عمران خان، وفاقی حکومت ، اتحادی جماعتوں اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔


یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل کی منظوری کو ملک میں حقیقی جمہوریت کے علمبرداروں کی فتح، پاکستان تحریک انصاف کی بڑی کامیابی اور وزیراعظم کی پالیسیوں اور قیادت پر پارلیمنٹ کی اکثریت کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے اُنہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات بل سمیت دیگر اہم بلوں کی منظوری سے موجودہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر سرخرو ہو گئی ہے ۔ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر اُنہوں نے سمندر پار بسنے والے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر اُن کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کرلیا۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف ہونے سے ملک میں صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے گاجو ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت کے فروغ کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری کو ملکی تاریخ کا ایک ہم باب قرار دیتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ یہ ملک میں حقیقی تبدیلی کی طرف ایک اور اہم پیشرفت ہے ۔
<><><><><><><><>

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھائی اور چترال کے صحافی بشیر حسین آزاد کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت


پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔

دریں اثناءوزیراعلیٰ نے چترل کے سینئر صحافی بشیر حسین آزاد کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگا ن کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔


شیئر کریں: