Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ جاری؛  تین ٹیموں پر ضلعی انتطامیہ نے پابندی لگادی

Posted on
شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ جاری؛  تین ٹیموں پر ضلعی انتطامیہ نے پابندی لگادی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ چترال کے دوسرے دن چار میچ کھیلے گۓ۔پری شندور پولو ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کے مہمان خصوصی ڈی جیKPRA فضل خالق تھے جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی ;پرنسپل لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج مس کیری,اور شہزادہ سراج الملک ودیگر بھی موجود تھے۔دوسرے دن کے پہلے میچ میں چترال مارخور پولو ٹیم نے چترال رائیل کو 1/8 سے ہرا دیا۔دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پولو ٹیم نے برنس ینگ کے مقابلے میں 1/0 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں چترال لیویز B ٹیم نے ہیڈکواٹر چترال B کے مقابلے میں 9/1 سے برتری حاصل کی۔ اسی طرح چوتھے میچ میں پولیس ریڈ لوئر چترال کی ٹیم نے ڈاپ نغور دروش کے مقابلے میں6/1 سے کامیابی حاصل کی۔ مقامی تماشائیوں کے علاوہ غیر ملکی اور ملکی سیاح بھی تاریخی کھیل فری سٹائل پولو اور روایتی چترالی موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

دریں اثنا ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے پولو رولز کی خلاف ورزی کرنے پر کوشٹ ریڈ پولو ٹیم ,چترال یونیورسٹی پولو ٹیم ,اور چترال یونیورسٹی گرین پولو ٹیم پر ایک سال تک پولو کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

chitraltimes district cup polo tournament chitral 2nd day chitraltimes district administration ban on polo teams chitraltimes district administration ban on polo teams uoch chitraltimes district cup polo tournament chitral6 chitraltimes district cup polo tournament chitral5 chitraltimes district cup polo tournament chitral4 chitraltimes district cup polo tournament chitral3 chitraltimes district cup polo tournament chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
75251