Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے بڑا اعزاز، چترال کی آئس ہاکی ٹیم نے جی بی میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا

شیئر کریں:

صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے بڑا اعزاز، چترال کی آئس ہاکی ٹیم نے جی بی میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)صوبہ گلگت بلتستان میں منعقد ہونے والے نیشنل آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں صوبہ خیبر پختونخوا کی طرف سے چترال سے لڑکیوں کی ائس ہاکی ٹیم نے شرکت کی ۔
ایونٹ کا انعقاد گلگت بلتستان کے خوبصورت گاوں نلتر میں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان خصوصی طور پر اس ایونٹ میں شرکت کی۔ اس ایونٹ میں چترال کی ائس ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ نیشنل چمپیئن بن کر واپس اپر چترال امد پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان نے ٹیم سمیت جملہ چترالیوں کو مبارکباد دی۔

chitraltimes chitral women ice hockey team champion in gilgit nalter chitraltimes chitral women ice hockey team champion in gilgit nalter kp


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
70858