Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے قابلِ فخر فرزند محمد سیار بیگ کااعزاز، انٹرنیشنل میراتھن ریس میں‌پہلی پوزیشن حاصل کی

شیئر کریں:

گلگت (چترال ٹائمزرپورٹ ) مستوج کے نواحی گاؤں پرکوسپ سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے جوان محمد سیار بیگ ولد مراد بیگ مرحوم پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 50 کلومٹر عالمی مقابلہ میراتھن ریس 3 گنٹھہ 29 منٹ میں طے کرکے عالمی چیمپیئن بن گئے۔جبکہ دوسرے نمبر پر جی بی سکاوٹس کے اسلم خان رہے .

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دنیا میں سب سے بلند مقام پر دوڑی جانے والی خنجراب ہاءیسٹ ایلٹیچیوڈ میراتھن ریس میں شرکت کے لیے سترہ ممالک کے ایتھلیٹ سوست (گلگت) پہنچ گئے تھے۔اس میراتھن کی خاص بات یہ ہے کہ دنیا میں آج تک کوئی بھی میراتھن ریس اتنی بلندی پر منعقد نہیں کی گئی۔
یہ ریس پاکستان اور چین کی سرحد پر 15000 فٹ سے زائد بلندی پرواقع خنجراب پاس سے شروع ہو گی۔ جس کے بعد یہ ایتھلیٹ بل کھاتی شاہراہ قراقرم پر دوڑتے ہوئے اس ریس کے اختتامی مقام تک پہنچیں گے۔ یہ ریس تین کیٹیگریز پر مشتمل ہے جن میں الٹرا میراتھن (پچاس کلومیٹر)، میراتھن (بیالیس کلومیٹر)، اور ہاف میراتھن (اکیس کلومیٹر) شامل تھے۔

گلگت بلتستان پہنچنے والے ان غیر ملکی ایتھلیٹس نے پاکستان کے ان سیاحتی مقامات اور پاکستان کی روایتی مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔ ریس میں حصہ لینے والے تمام ایتھلیٹس پر عزم دکھائی دئیے کہ وہ اس مشکل ترین ریس میں حصہ لے کر اپنا نام عالمی ریکارڈ بکس میں درج کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس میراتھن سے پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان دلفریب علاقوں میں سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی ۔

محمد سیار نے 50 کلو میٹر ریس 3 گھنٹہ 29 منٹ میں طے کرکے عالمی چئیمپین بن گئے۔ محمد سیار بیگ پاک آرمی کے ساتھ بحثیت ایتھلیٹ وابستہ ہیں اور قوم کا یہ عظیم ہیرو اب تک بے شمار ملکی اور عالمی سطح کے اعزازات اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ ان میں سے کچھ اہم ترین اعزازات درجِ زیل ہے۔

انٹرنیشنل میراتھن ریس کنمنگ 2016میں شرکت کی اور پاکستان کیلئے سلور مڈل جیتا، اوپن نیشنل میراتھن ریس 2011کے فاتح رہے اور گولڈ میڈل کے حقدار ٹھیرے، نیشنل ایتھلیٹک چیمپینشپ 2012میں سلور میڈل جیتے، نیشنل ایتھلیٹک چمپینشنپ 2013میں گولڈ مڈل اپنے نام کرلیا، اسی طرح نیشنل ایتھلیٹک چمپینشنپ 2014میں گولڈ میڈل جیتے، اوپن نیشنل میراتھن ریس2014کے فاتح رہے اور گولڈ میڈل جیتے، انٹر سروس مقابلوں میں 4بار گولڈ میڈلسٹ قرار پائےاورنیشنل چیمپئنشپ2015میں سلور میڈل جیتے، اسی طرح نیشنل چیمپئن شپ 2016میں سلور، 2017میں گولڈ اور 2018 میں سلور مڈل جیتنے کا اعزاز بھی رکھتا ہے .
یادرہے کہ اس میراتھن ریس میں کل 154اتھیلٹس جن میں 39 مختلف ممالک سے شرکت کی . اورپچاس کلومیٹر، بیالیس کلومیٹر اور21کلومیٹرکے الگ الگ مقابلوں‌میں حصہ لیا.
اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ‌ حافظ حفیظ الرحمن اورائرمارشل عاصم ظہیرصدر ونٹرسپورٹس فیڈریشن بھی موجود تھے . جنھوں نے فاتح کھلاڑیوں‌میں انعامات تقسیم کی .
marathan race winner from Chitral Pakistan

siyar baig merathan athelits world champion 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
26343