Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے تحت کمیونٹی بیسڈ اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ  کا اہتمام

شیئر کریں:

سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے تحت کمیونٹی بیسڈ اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ  کا اہتمام

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے یونیسیف کی مالی تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کے تحت جمعہ کے روز کمیونٹی بیسڈ اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کے تحفظ اور دوسرے امور سے متعلق اداروں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے درمیان لنک قائم کرنے اور میکینزم بنانے کے لئے ایک دوسرے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پولیس، ایجوکیشن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ علمائے کرام، میڈیا، بار ایسوسی ایشن، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ریفرل پاتھ وے کے حوالے سے اپنے اپنے کرداروں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئرنصرت جبین،الخدمت فاونڈیشن، حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈ اکیڈیمی، یونیسیف کے نیوٹریشن پراجیکٹ، فزیکلی اینڈ مینٹلی چیلنجڈ سکول کے علاوہ شاہی جامع مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے بچوں کی تحفظ اور کفالت سے متعلق اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی بیان کی۔

ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طار ق احمد اور چائلڈ پروٹیکشن افیسر صلاح الدین نے پراجیکٹ کے حوالے سے بتایاکہ گزشتہ سال کے سیلاب زدہ علاقوں میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جبکہ safeاسپیس کے نام سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کے مشاغل کے لئے جگہے قائم کئے گئے ہیں جہاں بچوں کی دلچسپی کے حامل کھلونے رکھے گئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں بچوں کے حقوق، بچوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ اور ان کی حفاظت کے سلسلے میں آگہی سیشن منعقد کئے گئے جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ اسی پراجیکٹ کے تحت ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کرکے سیلاب زدہ علاقوں میں بچوں کی انفرادی نفسیاتی کونسلنگ کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ سیلاب سے متاثر ہ ویلج کونسلوں میں لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے بچوں کی برتھ رجسٹریشن کا کام مفت کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس سے متعلقہ علاقوں کے والدین بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (مردانہ) محمود غزنوی نے اپنے خطاب میں والدین پر زور دیاکہ وہ اس وقت ہی بچوں کے بارے میں سوچنا شروع کرے جب وہ شادی کے بندھن میں باندھنے جارہے ہوں اور بچوں کی پیدائش کے ساتھ اپنی نازک اور حساس ذمہ داریوں کا مکمل ادراک کرے۔ انہوں نے کہاکہ چائلڈ پروٹیکشن سب سے بہترین انوسٹمنٹ ہے جو دور رس اثرات کے حامل ہے اور ہمیں اپنے اپنے گھروں کے ماحول کو اس طرح بنانے کی ضرور ت ہے کہ ہر مرحلے پر چائلڈ پروٹیکشن کا احساس تروتازہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں ہر قدم پر فتنے سر اٹھائے کھڑے ہیں اوریہی چائلڈ پروٹیکشن کی بہترین صورت ہے کہ ہم اپنے بچوں کی ماحول پر اور ان کے ساتھ کھیلنے والے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے اپنے محکمے کی طرف سے ایس آر ایس پی کی طرف سے شروع کردہ چائلڈ پروٹیکشن پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.

chitraltimes srsp workshop for stakeholders dialogue on child protection 2 chitraltimes srsp workshop for stakeholders dialogue on child protection 3 chitraltimes srsp workshop for stakeholders dialogue on child protection 5 chitraltimes srsp workshop for stakeholders dialogue on child protection 7 chitraltimes srsp workshop for stakeholders dialogue on child protection 1

chitraltimes srsp workshop for stakeholders dialogue on child protection 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75206