Chitral Times

May 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے یونیورسٹی میں یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا

Posted on
شیئر کریں:

وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے یونیورسٹی میں یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) یونیورسٹی آف چترال میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے ہائر ایجوکیشن آف پاکستان کے تعاون سے بنائے گئے یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر/ سٹوڈننس فیسلٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ فیسلٹیشن سنٹر کے اندر طلباء و طالبات کو ون ونڈو سروس مہیا کیا جائے گا جس میں یونیورسٹی کے پرووسٹ آفس ، ٹرانسپورٹ آفس ،ایڈمیشن آفس، ایگزامنیشن آفس،اکییڈمکس اور بینک آف خیبر کے ونڈوز کھولے گئے ہیں تاکہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو اپنے فیس جمع کرانے میں آسانی ہو۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی آف چترال اپنے سٹوڈنس کی سہولیات کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے اور یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر میں تعینات یونیورسٹی کے ملازمین کو ہدایات کی کہ وہ اپنے بھر پور صلاحیتوں کے مطابق سٹوڈنس کے لیے اسانیاں پیدا کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبر پختونخوا سیف الاسلام  بھی موجود تھے۔ آخر میں وائس چانسلر نے تعاون کرنے پر ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا اور یوتھ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے کاوشوں کو بھی سراہا۔

chitraltimes facilitation center inagurated in chitral university 5

chitraltimes facilitation center inagurated in chitral university 4

chitraltimes facilitation center inagurated in chitral university 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74874