Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر مختلف مقامات پر ریلی، شہدا کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا، یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائےگئے

شیئر کریں:

چترال میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر مختلف مقامات پر ریلی، شہدا کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا، یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائےگئے

chitraltimes rally on takreem shuhadaa yadgar shuhada

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) یوم تکریم شہدائے پاکستان لویر اور اپر چترال  میں جوش وخروش اور اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ افواج پاکستان اور اس کے شہداء کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا اور ان کی عزت میں کوئی کمی آنے نہیں دیا جائے گا ۔

لویر چترال میں یکجہتی ریلی کی قیادت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال حیدر ملوکی نے کی جو کہ اتالیق بازار سے ہوتا ہوا ٹاؤن ہال میں احتتام پذیر ہوا جہاں منعقدہ تقریب میں مقررین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی سے وہ آج امن سے رہ رہے ہیں۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ ایجوکیشن،سول ڈیفنس،تجاریونین چترال اوردوسرے ایسوسی ایشن نے حصہ لیا۔ وردوسروں نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم ملکی سالمیت کے محافظوں کے دامن پر داغ نہیں دیکھنا چاہتے، کیونکہ مسلح افواج اور پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہم کسی بھی صورت میں اپنے محافظوں کے قربانیوں پر پانی نہیں پھیرنے دینگے، کیونکہ انکی بقا کی خاطر ملک پاکستان قائم ہے۔ ملک کے دوسرے شہروں کی طرح چترال میں بھی شہدائے پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تکریم شہدائے پاکستان منایاگیا۔اس دن کومنانے کامقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرناہے۔

 

اس سے قبل کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل سمیع زمان، ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے چترال لیویز ہیڈکوارٹر ,چترال سکاوٹس ہیڈکوارٹر اور پولیس لائن لوئر چترال میں یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کی بلند درجات کے لئے دعائیں کی۔ جامع مسجد پولیس لائن لوئر چترال اور تمام تھانہ جات میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گی۔ اور اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کی کسی کو بھی مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستانی قوم شہداء اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض رہے گی۔

chitraltimes rally on takreem shuhadaa yadgar shuhada cs head quarter

اسی طرح دروش میں آل ویلج کونسلز فورم کے زیر اہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔آل ویلج کونسل فورم دروش کی کال پر ”یوم تکریم شہداء“ کے موقع پر مسلح افواج، پولیس، سیکورٹی اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ویلج کونسل چیئرمین اور کونسلرز کے علاوہ سیاسی و سماجی قائدین نے شرکت کیں۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پر چم،بینرز اور شہداء کی تصاویر اٹھا ئے ہوئے تھے۔ ریلی افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دروش چھاؤنی کے گیٹ تک گئی جہاں پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ویلج کونسل فورم کے چیئرمین عمران الملک ودیگر نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، فرنٹیئر کور، پولیس، چترال لیویز اور دیگر سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی وجہ سے یہ ملک اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی سازشوں سے بچا ہو ا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ سیاست کی آڑ میں شہداء کی توہین کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنی افواج کیسا تھ کھڑے ہیں۔ ریلی کے شرکاء کے پاک فوج زندہ باد، چترال سکاؤٹس، چترال پولیس، چترا ل لیویز زندہ باد کے نعرے لگائے۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی خان، ایس ڈی پی او دروش اقبا ل کریم اور ایس ایچ او دروش ابرار احمد بھی موجود تھے۔

 

دریں اثنا اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی میں ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے کی جو کہ مختلف بازاروں سے گزر کر بونی چوک میں شہدائے وطن کے حق میں فلک شگاف نعروں سے احتتام پذیر ہوا ۔

chitraltimes rally on takreem shuhadaa yadgar shuhada2

chitraltimes rally on takreem shuhadaa chitral lower

chitraltimes yom e takreem shuhada rally chitral 4 chitraltimes yom e takreem shuhada rally chitral 3 chitraltimes yom e takreem shuhada rally chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74881