Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے ہر دلعزیز ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ شہید سے منسوب پارک میں بچوں کے لئے تفریح کی اسائشیں نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں، جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ شہری

شیئر کریں:

چترال کے ہر دلعزیز ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ شہید سے منسوب پارک میں بچوں کے لئے تفریح کی اسائشیں نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں، جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ شہری

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) چترال کے ہر دلعزیز ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ شہید سے منسوب اور ان ہی کے شروع کردہ اسامہ پارک میں بچوں کے لئے تفریح کی اسائشیں نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں جبکہ اسامہ کے دور میں پارک میں لگائے گئے جھولے اور دوسری سہولیات اپنی عمر پوری کرنے کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ ایک لمبی عرصے سے کوئی نئی آئیٹم مہیانہیں کی گئی ہے۔ پارک میں روزانہ کی بنیاد پر بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد پکنک منانے آتے ہیں لیکن بچے دلچسپی کے سامان موجود نہ ہونے پر مایوسی کے عالم میں واپس جاتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں لیکن شہرمیں یہ واحد سول فیسیلیٹی ہونے کی وجہ سے انہیں بار بار یہیں آنا پڑ تا ہے۔

 

اپنی فیملی کے ساتھ آئے ہوئے پارک میں موجود متعددافراد نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس پارک میں پی کے 661کے شہداء کے یادگارکے سوا کچھ نہیں بچا ہے جبکہ اسامہ شہید کے زمانے پر لگائے گئے دو نوں جھولے انتہائی مخدوش حالت میں ہیں جبکہ دوسراکوئی آئٹم ابھی تک شامل نہیں ہوا ہے۔ بکرآباد سے آنے والے فضل قادر نے بتایاکہ یہ پارک بچوں اور فیملیز کے لئے واحد جگہ ہے مگر اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی چلڈرن پارک میں سلائیڈ، میر ی گو راونڈ، اسپنیرز، سپرنگ رائڈرز بنیادی سامان ہوتے ہیں لیکن یہاں خستہ حال جھولوں کے علاوہ کچھ نہیں ہیں مگر وہ اپنی بچوں کی ضد سے مجبور انہیں ہر ماہ چھٹی کے دن یہاں لاتے ہیں۔

 

موقع پر موجود دوسرے افراد نے  ضلعی انتظامیہ سے پارک کی طرف خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہویے مختلف این جی اوز اور مخیر حضرا ت پر زور دیا ہے کہ وہ اس پارک کے لئے عطیات دے کر چترال کے بچوں کو تفریح کی سہولت فراہم کریں۔ اس موقع پر موجود ایک شہری نے نام بتائے بغیر کہاکہ اس پارک کی چاردیواری پر چترال کی بیوٹی فیکیشن کی مد میں ڈھائی کروڑ روپے تو خرچ کئے جارہے ہیں لیکن ڈھائی لاکھ روپے سے بچوں کے لئے سازوسامان خریدنے کا خیال کسی کو نہیں آیا۔

 

chitraltimes shaheed osama warraich park chitral dc park 2 chitraltimes shaheed osama warraich park chitral dc park 7 chitraltimes shaheed osama warraich park chitral dc park 8 chitraltimes shaheed osama warraich park chitral dc park 1 chitraltimes shaheed osama warraich park chitral dc park 4 chitraltimes shaheed osama warraich park chitral dc park 6 chitraltimes shaheed osama warraich park chitral dc park 10


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74706