Chitral Times

May 29, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا: 9 مئی واقعات میں ملوث 809 افراد گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا: 9 مئی واقعات میں ملوث 809 افراد گرفتار

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)خیبر پختون خوا میں پْرتشدد مظاہروں سے متعلق دہشت گردی کی 18 ایف آئی آرز درج ہیں، مجموعی طور پر دہشت گردی کے مقدمات میں 809 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات میں سابق صوبائی وزراء اور سابق اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور ریجن میں 5، کوہاٹ ریجن میں 4، مردان ریجن میں دہشت گردی کی 3 ایف آئی آرز درج ہیں۔پشاور میں 267، مردان میں 216، کوہاٹ میں 114 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرز میں نامزد تمام سابق صوبائی وزراء اور بیشتر سابق اراکینِ اسمبلی 9 مئی سے روپوش ہیں۔

 

 

کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو آگ لگانے والے 2 ملزمان مردان سے گرفتار

مردان(سی ایم لنکس)کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بے حرمتی کرنے والے 2 مرکزی ملزمان کو مردان سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شیر عالم اور عدنان نامی ملزمان نے مجسمے کو توڑ کر آگ لگا دی تھی۔اس سے قبل 17 مئی کو اسی واقعے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد مردان میں مظاہرے کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بیحرمتی کی گئی تھی، اسے توڑ کر نذرِ آتش کر دیا گیا تھا۔

 


شیئر کریں: