Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئر و اپر میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی بارے کمشنر مالاکنڈ کے زیر صدارت اجلاس، کمشنر ملاکنڈ کا تعمیر میں سست روی پر برہمی کا اظہار

Posted on
شیئر کریں:

چترال لوئر و اپر میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی بارے کمشنر مالاکنڈ کے زیر صدارت اجلاس، کمشنر ملاکنڈ کا تعمیر میں سست روی پر برہمی کا اظہار

سوات(نمایندہ چترال ٹایمز ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیر صدارت چترال لوئر و اپرمیں سٹرکوں کی تعمیر و بحالی بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز چترال لوئر و اپر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ ایگزیکٹیو انجینئر اریگیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کمشنر آفس سیدو شریف میں میٹینگ میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے نے کمشنر ملاکنڈ کو چترال،ایون، بمبوریت روڈ، چترال، بونی، مستوج، شندور روڈ اور چترال، گرم چشمہ، دوراپاس روڈ پر جاری تعمیراتی و بحالی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ملاکنڈ نے جاری تعمیراتی و بحالی کاموں میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعقلہ محکموں کے سربراہان کو کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار کے مطابق جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ ان اہم سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور ڈپٹی کمشنرز چترال لوئر و اپر کو تعمیراتی و بحالی کاموں کی از خود نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کی۔

یادرہے کہ گزشتہ روز چیرمین چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ (سی ڈی ایم ) وقاض احمد ایڈوکیٹ نے کمشنر ملاکنڈ اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سے الگ الگ ملاقات کرکے چترال کے سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالات اور چترال شندور روڈ، چترال کالاش ویلی اور گرم چشمہ روڈ بارے میں ان کو گوش گزار کیا تھا۔

chitraltmes commissioner chaired meeting on chitral roads


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
74325