Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان ہلال احمر کے اہتمام چترال کے سیلاب سے متاثرہ گولین میں‌ امدادی اشیاء تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان ہلال احمر کی جانب سے چترال کے وادی گولین کے سیلاب سے متاثرہ نو خاندانوں میں امداد اشیاء تقسیم کی گئیں۔ضلعی سیکرٹری پاکستان ہلال احمرچترال شیرنبی کے مطابق متاثرہ خاندانوں میں ٹینٹ، کمبل، پانی کے کین، لاٹین،مچھردانی اور دیگر گھریلو استعمال کی چیزیں تقسیم کی گئیں۔ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدرخورشیدحسین مغل ایڈوکیٹ اوردیگرنے اس موقع پر کہاکہ ہلال احمر پاکستان تمام غیرسرکاری اداروں کامشکورہوں کہ انہوں نے مشکل کے اس گھڑی میں گاؤں بوباکاگولین کے سیلاب زدہ گان کو ان کے توقعات سے بڑھ کر امداد فراہم کرکے دکھی انسانیت کی خدمت میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ یہاں کے مکین ادارے کی اس قدر بے لوث خدمت کوکبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ یہان واٹرسپلائی اورزمینی راستوں کوبحال کیاجائے فوری ضرورت پوراکرنے کے لئے سولرسسٹم اوردیگربنیادی سہولیات فراہم کریں۔تاکہ لوگوں کے مشکلات میں آسانی آسکیں۔ ڈسٹرکٹ سیکرٹری پاکستان ہلال احمرچترال شیرنبی،ایڈمن اسسٹنٹ کمال الدین اوردیگرنے کہاکہ ہلال احمرچترال کاعملہ شروع دن سے گولین میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے اور متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے اور متاثرین کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہلال احمرپاکستان کوئی این جی او نہیں بلکہ حکومت کا معاون ادارہ ہے جو حکومت کی مشاورت سے کام پر یقین رکھتا ہے۔اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرخان کے ہدایت کے مطابق متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیں۔
Red cresent distributed goods among golan flood affectes chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23982