Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے رجسٹریشن کیلئے نظرثانی شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے تعلیمی کمیشن کے لئے صوبے کے تمام نجی تعلیمی اداروں (مونٹیسوری ، کنڈرگارٹن، پرائمری ، مڈل ،ہائی، ہائیر سیکنڈری اور دیگر مساوی تعلیمی اداروں ) کی جانب سے رجسٹریشن کرانے کے لئے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے دیئے گئے شیڈول کے مطابق اپنی رجسٹریشن کروائے چونکہ اس میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے دوسرے ترمیمی نوٹیفکیشن میں کہاگیا کہ مذکورہ تمام نجی تعلیمی ادارں کے قیام ، تجدید اور درجہ بلندی کے لئے مجوزہ رجسٹریشن فارم اتھارٹی کے ویب سائٹ www.psra.gov.pk سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ جبکہ رجسٹریشن فیس کے تفصیلات بھی مذکورہ ویب سائٹ پر موجود ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مقررہ نارمل فیس کے ساتھ رجسٹریشن ، تجدید اور اپ گریڈیشن کے لئے مقررہ فارم 17 ۔دسمبر 2018 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد کل واجب الادا فیس کے پچاس فیصد لیٹ فیس کے ساتھ 27 دسمبر 2018 تک ، ڈبل لیٹ فیس کے ساتھ 7 ۔ جنوری 2019 تک اور تین گنا لیٹ فیس کے ساتھ 17 جنوری 2019 تک رجسٹریشن فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
اتھارٹی کی ویب سائٹ سے استفادہ کا طریقہ کار بھی جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں درج کیا گیا ہے۔ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے بعد اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ ادارے کے قیام ، تجدید، اپ گریڈیشن کا حکم نامہ جاری کیا جائیگا۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی درخوا ست پر رجسٹریشن کے عمل پر دو دفعہ نظر ثانی کی گئی ہے جس میں مزید تا خیر نہیں کی جائے گی ۔ نئے نوٹیفیکیشن میں دی گئی ڈیڈ لائن حتمی ہے جس میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب تعلیمی اداروں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


شیئر کریں: