Chitral Times

May 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

75لاکھ مستحق خاندانوں کو بینظیر کفالت کی جنوری تا مارچ قسط اداکردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

75لاکھ مستحق خاندانوں کو بینظیر کفالت کی جنوری تا مارچ قسط اداکردیا گیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )بینظیر کفالت کی جنوری تا مارچ سہ ماہی قسط 75 لاکھ مستحق خاندانوں کو ادا کردی گئی۔بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ مستحق خاندان رجسٹرڈ ہیں اور اس مرتبہ 7 ہزار کے بجائے اضافہ شدہ8500 روپے دیے جا رہے ہیں۔بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ تعلیمی وظائف کی سہ ماہی قسط بھی ادا کی جارہی ہے۔تعلیمی وظائف کے لیے رجسٹرڈ بچوں کی اسکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔حکومتِ سندھ کی جانب سے سندھ میں آٹا سبسڈی کے 2 ہزار روپے فی خاندان کی تقسیم بھی جاری ہے۔اس کے علاوہ سیلاب متاثرہ کاشت کاروں میں حکومتِ سندھ کے گندم کے بیج پر سبسڈی کی تقسیم بھی جاری ہے۔ایک لاکھ 33 ہزار کاشت کاروں میں آج تک ساڑھے 31 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرمن پرسن شازیہ مری نے مستحق خواتین کی رقم میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات بھی دے دی ہیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مطابق مستحقین بی آئی ایس پی کے تحصیل دفتر میں اپنی شکایات درج کروائیں یا ہیلپ لائن نمبر 0800-26477 پر رابطہ کریں۔

 

احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا، سول ایوی ایشن کے 300 ملازمین برطرف

کراچی(سی ایم لنکس)سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ریٹرنرشپ پر کام کرنے والے 300 ملازمین برطرف کردیا گیا، ملازمین نے ایک ماہ تک کراچی سمیت دیگر ایئرپورٹس پر احتجاج کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ملازمین کو احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریٹرنرشپ پر کام کرنے والے 300 ملازمین کو برطرف کردیا، فارغ کیے گئے ملازمین کا تعلقہ شعبہ جینیٹوریل سے ہے۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر برطرفیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، سی اے اے ملازمین نے ایک ماہ تک کراچی سمیت دیگر ایئرپورٹس پر احتجاج کیا تھا جبکہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر 2600 ملازمین ریٹرنرشپ پرکام کرتے ہیں۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ ریٹرنرشپ کو ختم کرنے اور تھرڈ پارٹی ملازمت کا نیاسروس لیول ایگریمنٹ نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الوقت یہ سروس لیول ایگریمنٹ کراچی ایئرپورٹ پر نافذ ہوگا،ریٹرنرشپ ختم کرکیمکمل طورپرٹھیکیداری نظام کیتحت کام ہوگا، ترجمانسی اے اے نے مزید کہا کہ ریٹرنرشپ ملازمین کوکام کرناہیتوٹھیکیدارکیذریعے کام کریں، نظام کراچی کے بعد دیگر تمام ایئرپورٹس پر نافذ کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73315