Chitral Times

May 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عام انتخابات 2023، الیکشن کمیشن نے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

Posted on
شیئر کریں:

عام انتخابات 2023، الیکشن کمیشن نے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کے لیے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے جس کے  تحت اخبارات، ڈیجیٹل سمیت سوشل میڈیا بھی پابند ہوں گے۔  جس کے مطابق ملکی سالمیت، عدلیہ کی آزدی کیخلاف کوئی مواد شائع نہیں کیا جائیگا۔ مہم کے دوران قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے پر مبنی کو بیان شائع یا جاری نہیں کیا جائیگا۔ اخبارات، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا بھی اس کے پابند ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کے مطابق مذہب، نسل، جنس، ذات برادری سمیت ذاتی حملوں سے گریز کیا جائیگا۔ اس طرح کی کسی بھی شکایت پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں یہ بھی ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے دن صورتحال کو خراب کرنے والے مواد سے اجتناب کرنا چاہیے۔ میڈیا سرکاری اخراجات سے چلنے والی سیاسی مہم کا حصہ نہ بنے جب کہ میڈیا امیدوار کیخلاف الزامات کی تصدیق کیلیے الیکشن کمیشن سے رابط کرے۔ضابطہ اخلاق میں میڈیا کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک میڈیا نتائج نشر نہیں کر سکے گا۔ میڈیا کے نمائندے الیکشن کے عمل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ اسی میں حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ میڈیا کے اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائیں۔

 

سانحہ گیاری سیکٹر کو11سال مکمل

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سانحہ گیاری سیکٹر کو11سال مکمل ہوگئے،پوری قوم گیاری کے شہدا کو قوم کا سلام پیش کرتی ہے۔گیاری کے مقام پر سیاچن گلیشیر تقریباً 30,775میٹر چوٹی کا شماردنیا کی سب سے بلند ترین دفاعی چوٹیوں میں ہوتا ہے۔سیاچن گلیشیر پر ناردرن لائن انفنٹری بٹالین کی کمانڈ لیفٹیننٹ کرنل تنویر کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ میجر ذکا بھی موجود تھے۔7اپریل2012کوفرائض کی انجام دہی کے دوران ایک بڑا برفانی تودہ ان کی یونٹ پر آ گراجس کے نتیجے میں 129فوجی شہید ہو گئے۔بلند چوٹی اور خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں کو انجام دینا انتہائی مشکل کام تھا۔خطرناک موسم کے باوجود پاک فوج نے 13000فٹ کی بلند چوٹی پر اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 7شہدا کے علاوہ باقی تما م شہدا کے جسدِ خاکی ورثا کے حوالے کر دئیے گئے جبکہ یہ مشن پورا سال جاری رہا۔غیر ملکی ریسکیو ٹیمز نے اس مشن کو ناممکن قرار دیا تھا۔بلاشبہ انجینئرز کور کے ساتھ ساتھ دیگر بٹالینز نے اس ریسکیو آپریشن میں بڑی دل جوئی اور جوانمردی سے اس کو پایا تکمیل تک پہنچایا۔یاد گارِ شہداء بطور مونومنٹ، سیاچن کی بلند چوٹی پر نصب ہمیں ان شہدا کی یاد دلاتا ہے۔شہدا گیاری کی برسی پر گنز کی سلامی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ان کی قربانی کو نہیں بھولے۔آج پوری قوم گیاری کے اْن عظیم شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔زندہ قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتی جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے وطن کے دفاع کو مقدم رکھا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73313