Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاہور ہائیکورٹ نے غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Posted on
شیئر کریں:

لاہور ہائیکورٹ نے غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

لاہور( چترال ٹایمز رپورت )عدالت عالیہ نے غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، وفاقی حکومت کے غیر منقولہ جائیدادوں کی مالیت پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواستیں منظور کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے 1200 سے زائد درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، 50 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شاہد جمیل خان نے جاری کیا،غیر منقولہ جائیدادوں پر ٹیکس کے خلاف درخواستیں عثمان گل سمیت دیگر نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے محسن ورک ایڈووکیٹ، مقدم منشا سکھیرا اور ایف بی آر کی طرف سے خالد اسحاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے، عدالت نے وفاقی حکومت کے غیر منقولہ جائیدادوں کی مالیت پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔عدالت نے تحریری فیصلے میں غیر منقولہ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کو آمدنی قرار دینا قانون سازی کے اختیار سے منافی قرار دے دیا،فیصلے میں لکھا گیا کہ اس قانون کے تحت غیر منقولہ جائیداد کو آمدنی تصور کرنا درست نہیں۔یاد رہے وفاقی حکومت نے ذاتی گھر، آفس اور زرعی زمین کے علاوہ اڑھائی کروڑ سے زائد کی جائیداد پر 7 ای کے تحت ٹیکس لگایا تھا۔

 

چیف جسٹس کی برطرفی کیلیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عطا بندیال کی برطرفی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں اس لیے چیف جسٹس کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔وکیل نے یہ شکایت پنجاب کے پی انتخابات کیس کی بنیاد پر دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ازخود نوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ قائم کر رکھی ہے، چیف جسٹس نے گروپنگ مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73311