Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اردو کو قومی زبان قرار دیے جانے سے متعلق تحریک ایوان میں پیش

Posted on
شیئر کریں:

اردو کو قومی زبان قرار دیے جانے سے متعلق تحریک ایوان میں پیش

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورت )سینیٹر مشتاق احمد نے اردو کو بطور قومی زبان قرار دیے جانے سے متعلق تحریک ایوان میں پیش کر دی۔سینیٹ میں بات کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بابر اعظم کرکٹ کی دنیا کا برانڈ ہے، شعیب اختر کہتے ہیں بابر انگلش نہیں بول سکتا اس لیے اسٹار نہیں بن سکا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا، سپریم کورٹ نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کا فیصلہ کیا۔سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اردو کو سرکاری زبان قرار اور تمام دفاتر میں اردو زبان رائج کی جائے، عدلیہ اپنے فیصلے اردو میں صادر کرے۔سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اردو کو سرکاری زبان رائج کیے جانے سے متعلق مشترکہ کمیٹی بنائی جائے، اردو کو سرکاری زبان رائج کرنا احسن اقدام ہو گا۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات: وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں ماہ واشنگٹن جائیں گے

اسلام ا ٓباد(سی ایم لنکس)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے جاری بات چیت کے سلسلے میں وزیر خزانہ رواں ماہ واشگنٹن جائیں گے۔ اسحاق ڈار 10 سے 16 اپریل تک دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی وزیر خزانہ کے ساتھ ہوں گے، دورہ واشنگٹن کے دوران آئی ایم ایف حکام سے علحیدہ ملاقات کی جائے گی۔دورہ واشنگٹن کے دوران وزیر خزانہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے، عالمی امدادی اداروں کو معاشی نظم و ضبط سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ عالمی امدادی اداروں کو دوست ملکوں سے فنڈنگ کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 10 فروری کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کے بغیر ہی ختم ہوگئے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ واشنگٹن سے منظوری کے بعد معاہدہ ہوگا۔وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کچھ نکات تصفیہ طلب ہیں، اب ان نکات پر فیصلہ واشنگٹن میں ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73170