Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اب قاتل کی زندگی صرف چار دن کی ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قتل کے مقدمات کو فوری نمٹانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرائل کورٹ میں قتل کے مقدمات کا فیصلہ اب محض چار روز میں ہوگا۔ اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قتل کیسوں کو فوری نمٹانے کے لئے ماڈل کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔قتل کیسز کے لئے ماڈل کورٹس بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز پندرہ مارچ کے بعد ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لاہور سمیت ہر ضلع میں ایک ماڈل کورٹ قائم کی جائے گی۔ جس کے تحت قتل کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج چار روز میں ٹرائل مکمل کرکے فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔ سماعت کے دوران وکلاء کی کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور نہیں کی جائے گی۔ٹرائل کے دروان وکلاء کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں دوسرے مقدمات میں پیشی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ذرائع کا یہ مزید بتایا کہ ملزم یا مدعی کا وکیل پیش نہیں ہوگا تو سرکاری وکیل مقرر ہوگا ،۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کے حکم پر پولیس کے تفتیشی نظام میں بھی ترامیم ہوں گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
19480