Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہشتم کےامتحان میں” مطالعہ قرآن حکیم”کےنمبرزختم کرنیکافیصلہ مسترد..تنظیم اساتذہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) تعلیمی بورڈزکے زیر انتظام 2020میں منعقدہ ہو نے والے جماعت ہشتم کے امتحان میں ” مطالعہ قرآن حکیم”کے 50نمبرز کو ختم کر نے کے فیصلے کو یکسرمستردکرتے ہیں اور25-10-2019کو بعد از نماز جمعہ تمام اضلاع میں پریس کلبوں کے سا منے مظاہروں کا اعلان کرتے ہیں یہ بات تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی ذمہ داران خیر اللہ حواری،ڈاکٹر محمد ناصر،صاحبزادہ صادق جان،عبید اللہ،میاں ضیاء الرحمن،شمشاد خان جھگڑا،سید محمد شاہ باچا،سکندر خان یوسفزئی اور مصباح الاسلام عا بد نے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی ہے۔یاد رہے کہ آج سے تین سال پہلے گزشتہ مخلوط حکومت نے پرائمری سطح پر ناظرہ قرآن اور ہائی سطح پر تر جمہ قرآن کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔اس فیصلے کو ہر سطح پر سراہا گیا تھا اور “العلم فاؤنڈیشن کراچی”نے خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی اداروں کو مفت مطالعہ قرآن کی کتب مسلسل فراہم کر رہا ہے اور اس ضمن میں معماران قوم کو تر بیت بھی دی گئی ہیں۔اچانک امتحان میں نمبرات کے خاتمے سے اہل ایمان میں تشویش کی دوڑ گئی ہے۔حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے قرآن حکیم دستور حیات ہے یہ علوم کا منبع ہے۔یہ اہل جنت کی زبان ہے اس کو سیکھنا اور عمل کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27729