Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سپریم کورٹ کا 15کروڑ سے زائد آمدن والوں کو 50فیصد سپر ٹیکس 14روز میں ادا کرنیکا حکم

Posted on
شیئر کریں:

سپریم کورٹ کا 15کروڑ سے زائد آمدن والوں کو 50فیصد سپر ٹیکس 14روز میں ادا کرنیکا حکم

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )سپریم کورٹ نے 15کروڑ سے زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان 14روز میں ایف بی آر کو سپر ٹیکس جمع کروائیں۔وکیل ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک نیا سیکشن ڈال کر15 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والوں پریہ سپر ٹیکس عائد کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان سے اعتماد اور پیار کا رشتہ بڑھائے، ایف بی آر اپنے ٹیکس کا دائرہ بڑھائے گاتوبات بنے گی۔ٹیکس دہندگان کا اعتماد ایف بی آر کو جیتنا ہوگا۔ مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

 

نادرا کے 3 ڈائریکٹر جنرل اور 1 ایک ڈپٹی ڈائریکٹر نوکری سے فارغ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نادرا کے 3 ڈائریکٹر جنرل اور 1 ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔آڈٹ اعتراضات کے بعد نادرا کے چاروں افسران سے استعفے بھی لے لیے گئے ہیں۔نکالے گئے افسران میں سابق قائم مقام چیئرمین نادرا بریگیڈیئر (ر) خالد لطیف بھی شامل ہیں۔نادرا کیفارغ کیے گئے افسران میں بریگیڈیئر (ر) طلعت، بریگیڈیئر(ر) بلال اور میجر (ر) قدوس شامل ہیں۔چاروں افسران سابق چیئرمین نادرا عثمان مبین کے دور میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتی ہوئے تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73031