Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عاشورہ محرم کے موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کا پیغام

Posted on
شیئر کریں:

عاشورہ محرم کے موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کا پیغام

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا جس میں نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی سربلندی کےلئے لازوال اوربے مثال قربانی پیش کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ کربلا کا واقعہ ہمیں ایثار، قربانی، حق کی حمایت ، باطل کی مخالفت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر مسلمان نہ صرف اپنی عظمت رفتہ کو بحال کر سکتے ہیں بلکہ دنیا میں انسانیت کے استحصال اور ظلم کا خاتمہ کر کے پائیدار امن بھی قائم کر سکتے ہیں۔ عاشورہ محرم کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ سانحہ کربلا تاریخ کے نااہل حکمرانوں کے ظلم و بربریت پر مبنی ایک واقعہ ہے جس میں پوری انسانیت کےلئے عظیم درس پوشیدہ ہے۔ امام عالی مقام یزیدی ظلم و جبر کے خلاف حق کے علمبردار تھے، آپ نے ظالم و جابر حکمرانوں اورا ± نکی انسانیت دشمن پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیااور اپنے پورے خاندان کی قربانی دی اور حق و صداقت کی بالادستی کیلئے صبر و استقامت کی عظیم مثالیں قائم کیں۔ا ±نہوںنے کہاکہ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ وقت آچکا ہے کہ ہم آپس میں الجھنے کی بجائے ان الجھنوں کا سبب بننے والے عوامل کا قلع قمع کریں،غلبہ اسلام اور استحکام پاکستان کے لیے ایک زندہ قوم کے طور پر ظلم ،نا انصافی اورکرپشن کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ محمود خان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس مبارک مہینہ کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے مسلکی ہم آہنگی کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے۔

 

بنی گل ٹاون شپ کے نام سے  مجوزہ رہائشی منصوبے کے بارے  وزیراعلیِ  کو بریفنگ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت عوام کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک اور اہم اقدام کے طور بنوں میں ایک نئے ہاوسنگ اسکیم کا اجراءکرنے جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس گزشتہ روز وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اس مجوزہ رہائشی منصوبے سے متعلق مختلف اُمور پر غوروخوض کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ امجد علی خان اور وزیر بلدیات فیصل امین گنڈا پور کے علاوہ وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری قانون مسعود احمد، سیکرٹری بلدیات ظہیر الاسلام ، سیکرٹری منصوبہ بندی شاہ محمود اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

بنی گل ٹاون شپ کے نام سے اس مجوزہ رہائشی منصوبے کے بارے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ ٹاون شپ بنوں لکی روڈ سے متصل بنوں کے جنوبی حصے میں قائم کیا جائے گا۔ یہ مجوزہ ٹاون شپ صوبے کا پہلا گرین اور سسٹین ایبل سٹی ہوگا جس میں دور جدید کی تمام شہری سہولیات دستیاب ہونگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی ورکنگ ترقیاتی پارٹی نے منصوبے کے پی سی ٹو کی پہلے ہی سے منظوری دے چکی ہے جس کی مالیت 61 ملین روپے ہے۔ اجلاس میں منصوبے پر عملدرآمد کے کام کو محکمہ بلدیات سے محکمہ ہاوسنگ کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اس منصوبے پر بروقت کام کا آغاز کرکے مقررہ مدت میں اس کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو اس مقصد کے لئے پراونشل ہاوسنگ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس جلد سے جلد بلاکر اس کی باقاعدہ منظوری دینے کی ہدایت کی۔ مجوزہ منصوبے کو بنوں کی بڑھتی ہوئی رہائشی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے اپنے اگلے دورہ بنوں کے موقع پر اس منصوبے کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھنے کا عندیہ دے دیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں بروقت مکمل کریں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
64418