Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یورپی یونین حکام نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا ہے

Posted on
شیئر کریں:

یورپی یونین حکام نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا ہے

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)یورپی یونین حکام نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ہائی رسک ایسے ممالک ہیں جن کے پاس انسداد منی لانڈرنگ/ انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت نظام میں اسٹریٹجک خامیاں ہیں جو ان کے مالیاتی نظام کے لیے اہم خطرہ ہیں۔ڈیلیگیٹڈ ریگولیشن کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ساتھ متفقہ ایکشن پلانز کو حل کرنے کے لیے نافذ کیے گئے اقدامات پر عمل کرتے ہوئے، نکاراگوا، پاکستان اور زمبابوے نے اپنی متعلقہ حکومتوں میں اسٹریٹجک خامیوں کو دور کر لیا ہے اور اب ان سے بین الاقوامی مالیاتی نظام کو کوئی خطرہ نہیں۔نظر ثانی شدہ طریقہ کار کے تحت معاملات میں مطابقت کو مدنظر رکھتے ہوئے، کمیشن سمجھتا ہے کہ ان دائرہ اختیار میں اب ان کے متعلقہ فریم ورک میں اسٹریٹجک کمی نہیں ہے اور یہ یورپی یونین کے مالیاتی نظام کے لیے کوئی خاص خطرہ نہیں ہیں۔مذکورہ اقدام کے نتیجے میں، یورپی یونین کے رکن ممالک میں“مجبور اداروں ”کو پاکستان میں قائم افراد اور قانونی اداروں کے ساتھ معاملات کرتے ہوئے ’انہانسڈ کسٹمر ڈیو ڈیلیجنس‘ کا اطلاق کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان کو یورپی یونین نے 22 اکتوبر 2018 کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ فہرست میں پاکستان کو شامل کرنے سے یورپی یونین میں“مجبور اداروں ”پر غیر قانونی بوجھ پڑا تھا اور ایسی مثالیں بھی تھیں جن میں سے کچھ نے پاکستان میں مقیم افراد اور اداروں کے ساتھ قانونی اور مالی لین دین کرنے سے انکار کر دیا تھا۔نئی پیشرفت یورپی اقتصادی آپریٹرز کے اعتماد میں اضافہ کرے گی اور اس سے یورپی یونین میں پاکستانی اداروں اور افراد کے قانونی اور مالیاتی لین دین کی لاگت اور وقت کو کم کرنے کا امکان ہے۔

 

 

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے، سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ موجودہ افراتفری کے ماحول میں اچھی خبر یہ ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے، اس اہم پیشرفت کے بعد برآمد کنندگان اور تاجروں کو رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2018 سے پاکستان یورپی یونین کی ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل تھا جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت، برآمد کنندگان اور تاجروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔شیری رحمان نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنا ایک بڑی تجارتی اور سفارتی کامیابی ہے جس کا سہرا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم وراثت میں ملی تباہ شدہ معیشت کو درست سمت میں لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73033