Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم ڈی ٹورزم کارپوریشن مشتاق احمد کو محکمہ کھیل میں رپورٹ کرنیکی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹورزم کارپوریشن حکومت خیبرپختونخوا پشاور مشتاق احمد خان (ٹورزم کارپوریشن کے آفیسر بی ایس 20) کو محکمہ کھیل ثقافت سیاحت اور میوزیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مذکورہ بالا احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ کھیل حکومت خیبرپختونخوا جنید خان (پی ایم ایس بی ایس 19) کو تا حکم ثانی مینیجنگ ڈائریکٹر ٹورزم کارپوریشن حکومت خیبر پختونخوا کے اضافی عہدے کا چارج تجویز کر دیا گیا ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.

………………………………………………………….

عیسائی ملازمین اور پینشنرز کو ماہ اپریل کی تنخواہ اورپنشن 16اپریل تک جاری کرنے کی ہدایت
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے ایک سرکولر کے ذریعہ تمام متعلقہ حکام کو عیسائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی حکومت کے ملازمین/ پنشنرز کو ماہ اپریل کی تنخواہ/ پنشن ان کے ایسٹر تہوار کے موقع پر 16 اپریل 2019 تک جاری کرنے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ ٹریجری رولز کے مطابق مہینے کے آخری دس دنوں میں آنے والے تہواروں عید الفطر, عیدالاضحی, کرسمس اور ایسٹر وغیرہ کے موقع پر تمام صوبائی حکومت کے ملازمین کو ان کے تہوار کے منانے سے پانچ دن پہلے تنخواہ پنشن جاری کی جاتی ہے

……………………………………………..
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن خیبر پختونخوا نے مارچ2019 میں صوبہ بھر میں مختلف نوعیت کے مقدمات میں196 ملزمان پروبیشن پر رہا کئے۔ محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن جو کہ قیدیوں کی اصلاح میں اہم اور موثر کردار ادا کرتا ہے کی کارکردگی میں ستمبر 2016 سے اب تک کافی بہتری آئی ہے 2019 میں پروبیشن پر رہائی پانے والے ملزمان کی تعداد بڑھ کر 3291 تک پہنچ گئی ہے جن میں 3100 مرد، 87 خواتین،101 بچے اور 03 بچیاں شامل ہیں۔ محکمہ کے اس اقدام سے جیلوں پر بوجھ کم اور صوبہ خیبر پختونخوا کو ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوتی ہے۔
………………………………………………..
دریں اثنا حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے لیے عرصہ تین سال کے لیے درج ذیل اراکین نامزد کیے ہیں نامزد ہونے والے اراکین میں رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ پیر فدا محمد, رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سمیرا شمس اور عالم دین امام مسجد انگور ولی کے ثانی پشاور ڈاکٹر عبدالغفور شامل ہیں اس امر کا اعلان محکمہ سماجی بہبود, خصوصی تعلیم و ترقی خواتین کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا..
………………………………………………


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
20930