Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

امن و امان کے قیام کیلئے وزیر اعظم،سیاسی وعسکری قیادت کا گورنرہاؤس میں بیٹھ کر طویل مشاورتی عمل پرشکرگزار ہوں، گورنرحاجی غلام علی

شیئر کریں:

امن و امان کے قیام کیلئے وزیر اعظم،سیاسی وعسکری قیادت کا گورنرہاؤس میں بیٹھ کر طویل مشاورتی عمل پرشکرگزار ہوں، گورنرحاجی غلام علی
صوبے میں امن وامان کے قیام سنجیدہ کوششیں ہورہی ہیں جس کی واضح مثال سب کا ایک میز پراکٹھاہوناہے، گورنرحاجی غلام علی

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،وفاقی وزراء، سندھ، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان کے وزراء اعلی اورصدرآزاد کشمیر سمیت صوبے کے سیاسی جماعتو ں پاکستان مسلم لیگ،عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام،پاکستان پیپلزپارٹی، قومی وطن پارٹی کے قائدین کاگورنرہاؤس میں منعقدہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیاہے کہ جنہوں نے سانحہ پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد صوبے کے عوام سے اظہاریکجہتی، دکھ دردبانٹنے، امن وامان کی صورتحال پرغور اور دہشت گردی کے خلاف اہم اقدامات سے متعلق فیصلوں کیلئے یہ اہم اجلاس پشاور میں منعقد کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ صوبے کے عوام کی جانب سے بھی صوبے میں امن وامان سے متعلق منعقدہ اس اہم اجلاس کے تمام شرکاء کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ قومی قیادت کا صوبے میں امن وامان کو یقینی بنانے اورصوبے کے عوام کیساتھ ان کی محبت کا واضح ثبوت ہے۔ گورنرہاؤس پشاور میں ایپکس اجلاس کے بعد یہاں سے جاری اپنے بیان میں گورنرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدشہباز شریف نے پولیس لائنز دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پرپشاور کا دورہ کیاتھا اورہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی اورپولیس جوانوں کوحوصلہ بھی دیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے قومی قیادت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے جس کی واضح مثال آج سب کا ایک میز پراکٹھاہوناہے اور خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرمیں امن وامان کے قیام کیلئے طویل مشاورتی عمل مکمل کیاگیا۔ گورنرحاجی غلام علی نے کہاکہ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس سمیت سیکورٹی فورسز کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور ان کے جذبوں میں مزیدقوت آئی ہے۔ پولیس اورسیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے ریاست قائم ہیں اور پوری قوم اپنی فورسز کی جانی ومالی قربانیوں کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے

chitraltimes pm shahbaz chaired apex committee meeting in peshawar 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71115