Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم کا اپرچترال اورکوہ میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کا نوٹس، مسئلہ فوری حل کرنیکی ہدایت، 

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعظم کا اپرچترال اورکوہ میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کا نوٹس، مسئلہ فوری حل کرنیکی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت چترال میں بجلی اور انفراسٹرکچر کے مسائل کے حل کیلئے اعلی سطحی اجلاس

اسلام آباد ( چترال ٹایمز ) سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کی قیادت میں آج مسلم لیگ ن چترال اور چترال کی سینئررہنماوں  کی وزیراعظم شہباز شریف سے اھم ملاقات ہویی ۔ وزیراعظم نے چترال خصوصاً اپر چترال اور یو سی کوہ کے بجلی مسلے کا نوٹس لیا ۔وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیراور سیکریٹری پاور کو گورنر خیبرپختونخوا،  پیڈو اور پیسکو حکام  سے پشاور میں میٹنگ کرکے بجلی کا مسلہ حل کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔  اس موقع پر چیرمین وپڈا بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے چترال کے سیلاب متاثرین کےلےپیکج کا بھی اعلان کیا ۔ اور چیرمین این ڈی ایم اے سے رپورٹ طلب کی ۔ این ایچ اے روڈز پر کام کی بندش کا بھی نوٹس لیا اورچیرمین این ایچ اے کی موجودگی میں دوبارہ کام شروع کرنے کی ھدایت دی۔

یونیورسٹی چترال کےلے گرانٹ  کی منظوری کا وعدہ کیا۔ گیس پلانٹس کی منقلی کا بھی نوٹس لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف وفد شامل افراد کا فردا فردا نام لیکر ملاقات کے لے آنے پر شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم نے جلد چترال کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔

شرکاء نے وزیرِ اعظم کو چترال میں لوڈ شیڈنگ اور انفراسٹرکچر کے مسائل سے آگاہ کیااور وزیرِ اعظم نے چترال کے تمام مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں

chitraltimes chitrali delegation met pm shahbaz2

chitraltimes chitrali delegation met pm shahbaz sharif


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70887