Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے سیاحتی مقامات پرہیلپ لائن اورمعلوماتی سائن بورڈزنصب کردیا

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے سیاحتی مقامات پرہیلپ لائن اورمعلوماتی سائن بورڈزنصب کردیا

سیاحوں کی رہنمائی اور معلومات کیلئے سیاحتی ہیلپ لائن 1422سے متعلق سائن بورڈزملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف سیاحتی مقامات پر نصب کئے گئے ہیں۔

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کو سفری معلومات کی فراہمی کیلئے صوبے کے مختلف اضلاع میں سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑکوں پر معلوماتی سائن بورڈز نصب کردیئے گئے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں چکدرہ، تیمرگرہ، خزانہ بھائی پاس دیر لوئر، باب کمراٹ دیر اپر، پناہ کوٹ چترال روڈ دیر اپر،سوات، کالام، مالم جبہ روڈ، میاندم روڈ، شانگلہ ٹاپ روڈ، گبین جبہ جبکہ ہزارہ ڈویژن میں نتھیاگلی گلیات،گوزا گلی، باڑیاں، ہرنوئی، ایبٹ آباد ٹھنڈیانی روڈ، مانسہر ہ ناران وادی میں بیسیاں، کیوائی، ماہ نور وادی اور کاغان شامل ہے۔ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخو اکلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات اور ان کو جانے والی سڑکوں پر سیاحوں کومعلومات اور سہولیات کی فراہمی کی اشد ضرورت تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

 

صوبہ میں سیاحتی ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے میسرہے جس سے سیاحتی مقامات کی معلومات، موسم، پیٹرول کی فراہمی، برف باری کے باعث سڑکوں کی بندش اور روانی، ایمرجنسی میں مدد کی فراہمی سمیت ہر قسم کی معلومات اور گائیڈ لائن فراہم کی جا رہی ہے۔سائن بورڈز پر زائرین کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1422 کے ساتھ بورڈز نصب کئے گئے ہیں۔سیاحتی مقامات پریہ سائن بورڈز پہلی بار نصب کیے گئے ہیں اور ان میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے زائرین کی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ملاکنڈڈویژن اور ہزارہ ڈویژن میں سائن بورڈز کی تنصیب میں گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، اپرسوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور کمراٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا گیا۔

chitraltimes kpcta installed helpline in tourist spots of malakand 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70893