Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کا چترال کا دورہ،قرنطینہ سنٹروں کا معائنہ

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثنا اللہ نے اتوار کے روز چترال کا دورہ کیا ۔ دورے کے موقع پر انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے قرنطینہ سنٹروں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ضلع چترال میں امن و آمان کی صورتحال اور کورنا وائرس کے خلاف پولیس اقدامات کے سلسلے میں اعلیٰ پولیس حکام کے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔

چترال پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی۔ جس کے بعد آئی جی پی چترال سٹی میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا جہاں وہ ڈیوٹی پر موجودہ پولیس اہلکاروں سے گھل مل گئے اور ان سے ان کے فرائض کی نوعیت اور درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ آئی جی پی نے جوانوں کی جانب سے ڈیوٹی کے دوران حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر اپنانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے قومی خدمت کے جذبے سے سرشار پیشہ وارانہ فرائض کی تعریف کی۔بعد ازاں آئی جی پی نے ضلع چترال کے اعلیٰ پولیس حکام کے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جسمیں آئی جی پی کو کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں قائم قرنطینہ سنٹروں اور ان پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور ا من و آمان کے قیام کے لئے اٹھائے گئے پولیس اقدامات پر ڈی پی او وسیم ریاض نے تفصیلی پریفنگ دی ۔ آئی جی پی نے کورونا وائرس کے خلاف اور امن و مان کے قیام کے لئے چترال پولیس کے اقدامات کو سراہا اور انہیں رمضان المبارک میں سیکورٹی سمیت کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خلاف حکومتی احکامات پر مزید موثر طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر آئی جی پی نے مختلف اوقات میں بہترین کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے بھی نوازا۔ ۔۔۔۔۔پی پی آر نیوز

IGP chitral visit3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
34803