Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال کے تمام تھانہ جات و چوکیات میں قابل محرر اسٹاف کے سلیکشین کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد

شیئر کریں:

لوئر چترال کے تمام تھانہ جات و چوکیات میں قابل محرر اسٹاف کے سلیکشین کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد

چترال( چترال ٹایمز رپورٹ ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کے کے ویژن پولیس میں میرٹ کی بالادستی اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اہم عہدوں پر تعیناتی اور ان کی حوصلہ افزائی کے مقصد کی حصول کے خاطر ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کی خصوصی احکامات پر لوئر چترال کے تمام تھانوں اور چوکیات میں میرٹ کی بنیاد پر محرر اسٹاف کی تعیناتی کے لئے گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز کے امتحانی ہال میں ایس۔ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد خالد خان اور انسپکٹر لیگل شیر محسن الملک کی زیر نگرانی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ جسمیں تمام تھانوں اور چوکیات سے بڑی تعداد میں اہلکاروں نےحصہ لیا ۔

ٹیسٹ پیپر کا پیٹرن محرر کے عملی کام اور تھانہ جات میں موجود مختلف رجسٹرات اور ریکاڑد کو مینٹین کرنے کے متعلق سوالات پر مشتمل تھا۔ ٹیسٹ اور انٹرویو کوالیفائی کرنے کے بعد ہی میرٹ پر اہلکاروں کو محرر اور مدد محرر تعینات کئیں جائیں گے ۔

 

ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود نے کہا ہے کہ تھانہ جات میں ذیادہ تر عوام کا واسطہ محرران اور مدد محرران کے ساتھ پڑتا ہے ۔عوام کی سہولت اور فوری مدد فراہم کرنے کے لئے اعلی تعلیم یافتہ, قابل ,خوش اخلاق اور عوام دوست محرران کی تعیناتی وقت کی اہم ضرورت ہے اس مقصد کے حصول کے لئے لوئر چترال پولیس تمام تر اقدامات کو قابل غور لارہی ہیں ۔

chitraltimes chitral police lower muharir test1 chitraltimes chitral police lower muharir test2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69992