Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی میں شدید ژالہ باری ، کئی مقامات پر سیلاب، کھڑی فصلوں اورگھروں کو جذوی نقصان

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں اتوار کی شام کالاش ویلی بمبوریت میں شدید ژالہ باری کےنتیجے میں کئی مقامات پر سیلاب آئے ۔ جس سے دو گھروں کو سیلابی ملبے سے نقصان پہنچا ۔ سیلاب سے انیژ کے مقام پر ظاہر شاہ کے مویشی خانہ،فصلوں اور مقابل گاوں ساروزجال میں عطاءاللہ کے گھرکے تین کمروں کو نقصان پہنچا ۔ سلاب اتنا شدید تھا ۔ کہ تین کمروں میں موجود سامان بھی نہ بچایا جا سکا ۔ تاہم گھر کے افراد معجزانہ طور پرجان بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ مقامی سماجی کارکن ولی اللہ کے مطابق عصرکے وقت زبردست ژالہ باری ہوئی ۔ جس سے درختوں کے پتے اور پھل مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے ۔ اور سیلابی پانی جگہ جگہ سے امڈ آیا ۔ اور لوگ گھروں اور محفوظ مقامات میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔ اس دوران مختلف مقامات میں سیلاب گھروں میں گھس گیا ۔ اور فصلوں باغات کو شدید نقصان پہنچایا ۔ متاثرہ شخص عطاء اللہ نے میڈیا کوبتا یا ۔ کہ سیلاب سے ان کے کمروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ تاہم سیلابی ملبے کی وجہ سے ان کے تمام سامان تباہ ہو گئے ہیں ۔ اور اس کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔ متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ مدد کی جائے ۔ بصورت دیگر وہ موجودہ حالات میں اپنے پاوں کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں ۔بارش اور ژالہ باری سے بمبوریت کےمقام انیژ سے وادوس گاوں تک تقریبا دوکلومیٹر ائریے میں فصلیں اور باغات بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔ اور پینے کے پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچاہے ۔ ژالہ باری سے سڑک بھی عاضی طور پر بند ہے ۔ درین اثنا بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں نالہ ایون کے پانی میں طغیانی آئی ہے ۔ اور بجلی کی بریک ڈاون ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ تر مساجد میں اندھیروں میں نماز تراویح ادا کرنی پڑی ۔

bumburait flood washed crops3
bumburait flood washed crops
bumburait flood washed crops and roads
bumburait flood washed crops and roads6
bumburait flood washed crops and roadst

شیئر کریں: