Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شاگرام تورکہو میں انٹرنیٹ کے سہولت کی فراہمی کیلیے انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو یکم فروری تک کا ڈیڈلاین، بصورت دیگر خواتین سمیت بھرپوراحتجاج کی دھمکی

شیئر کریں:

شاگرام تورکہو میں انٹرنیٹ کے سہولت کی فراہمی کیلیے انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو یکم فروری تک کا ڈیڈلاین، بصورت دیگر خواتین سمیت بھرپوراحتجاج کی دھمکی

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) تورکھو تحصیل ہیڈ کوارٹر شاگرام میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کرکے احتجاج ریکارڈ کی اور چیرمین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی سے بذریعہ قرارد مطالبہ کیا گیا کہ بحیثیت زمہ دار ادارہ تورکھو پی ٹی سی ایل ایکسچینج کو فائبر اپٹیک کیبل کے ساتھ منسلک کرکے ڈی ایس ایل کی سہولت صارفین کو فراہم کیا جائے اور ٹیلی نار کمپنی کو پابند بنایا جائے کہ وہ صارفین کو مطلوبہ سہولت پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اٹھارٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت فراہم کریں۔بصورت دیگر علاقے کے عوام اپنے مشکلات اور مجبوریوں کے خاطر بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔ احتجاجی مظاہرین نے انتظامیہ او رمتعلقہ اداروں کو انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے یکم فروری تک کا ڈیڈ لاین دیتے ہویے کہا کہ سہولت میسر نہ ہونے کی صورت میں خواتین سمیت بھرپور احتجاج کریں گے۔

یادرہے کہ بالائی چترال کے اکثریتی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی سہولیت دینے کی زمہ داری ٹیلی نار کمپنی کے پاس ہے مگر ان کے کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں 4جی تو دور کی بات اکثر اوقات سگنل کے لیے بھی صارفین ترستے رہتے ہیں ۔ ان تمام مشکلات کے پیش نظر تورکھو اور تریچ یو سی کے عوام بے شمارمشکلات سے دوچار ہیں۔ کئی بار متعلقہ اداروں تک اپنے شکایت پہنچائی لیکن کوئی مداوانہ ہوسکی ۔پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL)فائبر اپٹیک کیبل تورکھو ایکسچینج تک بچھاکر قریب پانچ سال ہونے کوہےاس میں پی ٹی سی ایل کے خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود نامعلوم وجوہات کی بنا تاحال فعال نہ ہوسکا ہے۔ جس کی وجہ سے عام صارف کے ساتھ ، طلباو طالبات اور دفتری اہلکار سب متاثرہیں۔

chitraltimes shagram protest for internet facility1

chitraltimes shagram protest for internet facility 4g


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69997