Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سال 2022 میں زو پشاور کے مسافروں کی تعداد میں 45٪ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا, بی آرٹی بس سروس نے 4 بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کئے

Posted on
شیئر کریں:

سال 2022 میں زو پشاور کے مسافروں کی تعداد میں 45٪ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا
2022 میں 74 ملین مسافروں نے زو پشاور پر سفر کیا، زو پشاور کی گوگل میپس کے ساتھ Integration مکمل ہوئی زو پشاور نے 4 بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کئے

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ٹرانس پشاور نے سال 2022 کیلئے سالانہ کارکردگی کی رپورٹ شائع کر دی۔ اس سال، اپنی طرز کے اس منفرد 3rd Generation بی آر ٹی سسٹم میں مسافروں کی تعداد، استعمال اور مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا گیا۔ اس سال سسٹم میں کل 74 ملین مسافروں نے سفر کیا جو پچھلے سال کے 15 ملین کی نسبت 45٪ فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2020 میں اپنے آغاز سے اب تک زو پشاور نے ریکارڈ 130 ملین کل مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کیں۔ مسافروں کی روزانہ تعداد بڑھ کر 000 270، کی انتہائی سطح تک پہنچ گئی جس میں 000، 70 خواتین شامل ہیں۔ اس سال کل 40،000 زو کارڈز کا اجراء کیا گیا جس سے کل اجراء کردہ زو کارڈز کی تعداد 1.4ملین ہو گئی۔ مقبولیت اور طلب میں اضافے کی وجہ سے سسٹم میں مسلسل توسیع جاری ہے۔ 2022 کی آخری سہ ماہی میں 62 نئی بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جن کو 158 بسوں کے موجودہ fleet میں بہت جلد شامل کر لیا جائے گا۔ بسوں میں اضافے کے علاوہ, زو پشاور میں وقتاً فوقتاً نئے روٹس کا اجراء بھی کیا جاتا رہتا ہے۔

 

ہسپتال چوک سے کوہاٹ اڈہ تک نئے ایکسپریس روٹ ER-10 کا اجراء سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران کر دیا گیا جبکہ مزید 5 روٹس کی منظوری ہو چکی ہے اور 2023 کے اوائل میں ان کا بھی اجراء ہو جائے گا۔ مسافروں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے زو پشاور نے اس سال گوگل میپس کے ساتھ انٹیگریشن مکمل کر لی جس سے مسافر بآسانی قریب ترین زو سٹیشن کی نشاندہی کر سکیں گے اور انہیں زو پشاور کے ساتھ اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی کرنے کا موقع ملے گا۔ مسافر گوگل میپس پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آپشن کا انتخاب کر کے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے تیز ترین روٹ ڈھونڈ سکتے ہیں۔ یہ سروس مسافروں کو قریب ترین زو سٹیشن، وہاں تک پہنچنے کا راستہ، درکار وقت اور طریقوں کے علاوہ اس سٹیشن پر بسوں کی آمد و روانگی کے اوقات اور منزل تک پہنچنے کیلئے درکار وقت کی معلومات بھی فراہم کرے گی۔ زو پشاور کی موبائل ایپ بھی اس سال upgrade کی گئی جس کے بعد مسافر اب اپنا زو کارڈ یزی پیسہ اور جاز کیش کے علاوہ اومنی شاپ کے ذریعے بھی ریچارج کر سکیں گے،اور اس میں موجود بیلنس بھی دیکھ سکیں گے اس کے علاوہ اپنے سفر کی معلومات بس شیدول کے ذریعے اور ریچارج ہسٹری کی معلومات بھی اب زو ایپ کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہے۔ زو پشاور کو نہ صرف پشاور کے عوام میں مقبولیت حاصل ہوئی ہے بلکہ مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمزپر بھی اسے سراہا گیا ہے۔ زو پشاور نے اس سال 4 بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کئے، جس میں Gold Standard BRT System Award, Sustainable Transport Award میں اعزازی تذکرہ، World Resources Institute’s Prize for Cities Award میں finalist اور Best Smart Ticketing Program Award شامل ہیں۔
پشاور بی آر ٹی سسٹم کو Asia and Pacific Transport Forum 2022، Paratransit in Asia Webinar اور Mobilize Virtual Webinar سمیت مختلف بین الاقوامی platforms پر بطور ماڈل سسٹم کے طور پر پیش کیا گیا۔ زو بس سروس کے علاوہ زو بائیسائیکل شیرنگ سسٹم نے بھی اس سال پشاور کے عوام بہت مقبولیت حاصل کی۔ بائیسائیکل سسٹم میں اس سال 2400 رجسٹریشنز دیکھنے کو ملیں جو 2021 سے تقریبا 4 گنا زیادہ ہیں۔ بائیسائیکل استعمال کرنے والوں کی کل تعداد اب 3000 کے قریب ہو گئی ہے۔2022 میں زو بائیسکل کو140,000 سے زائد مسافتوں کیلئے استعمال کیا گیا جو 2021 کی 27،000 مسافتوں کی تعداد سے تقریبا 5 گنا زیادہ ہے۔

 

پشاور کے عوام میں سسٹم پر اعتماد اور مقبولیت میں اضافے کی وجہ سے ہیلپ لائن کالز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ 2022 کے دوران زو پشاور ہیلپ لائن پر تقریبا 3000 کالز اور شکایات کو موصول اور حل کیا گیا جبکہ 2021 میں یہ تعداد 10،000 کے قریب تھی۔ اس کے علاوہ تقریبا 3000 شکایات اور معلومات کی درخواستوں کو ٹرانس پشاور کے مختلف سوشل میڈیا کے ذریعے حل کیا گیا۔ پشاور کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کی اپنی انتھک کوششوں سے ٹرانس پشاور نے کامیابی کے ساتھ اپنے Bus Industry Restructuring Program (BIRP) کو عملی جامہ پہناتے ہوئے 500 سے زائد پرانی بسوں اور ویگنوں کو تلف کیا۔ زو پشاور ملک کا پہلا میٹرو سسٹم ہے جو کرائے کے علاوہ آمدنی کے دیگر ذرائع کے سفر کی طرف گامزن ہے۔ 2022 میں 350 ملین روپے کے اشتہارات کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ ٹرانس پشاور شہر کی تزئین و آرائش میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ اس ضمن میں تہکال اور حیات آباد فیز 3 میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ علاوہ ازیں 12 سٹیشنوں پر ٹک شاپس کا قائم کی گئیں اور یونیورسٹی آف پشاور اور مال آف حیات آباد سٹیشن پر اے ٹی ایم بھی نصب کیا جا چکا ہے۔معاشرے میں موجود معذورافراد، ٹرانسجینڈراورخواتین کو زو پشا ورمیں سفری سہولت فراہم کی گئی اس مقصد کے لئے بی آر ٹی کے عملے کو خصوصی تربیت دی گئی یہی وجہ ہے کہ ان افراد کی مسافت میں اضافہ دیکھا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69800