Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل اپر وچ روڈ پر برفباری جاری ، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔ ضلعی انتظامیہ

شیئر کریں:

لواری ٹنل اپر وچ روڈ پر برفباری جاری ، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔۔ ضلعی انتظامیہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال پولیس اور ضلعی انتظامیہ لویر کے مطابق لواری ٹنل اپروچ روڈ ز اور گرد نواح میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات کی شام تک 4 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ تاہم ٹریفک معمول کے مطابق رواں ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیورز اور عوام الناس کو ہدایات کی گیی ہے کہ غیرضروری سفرخاص کرکےرات کےسفرسےگریزکریں، سنوچین کا استعمال یقینی بنائیں، سفر پر نکلتے وقت گاڑی اچھی طرح چیک کرکےنکلیں۔ٹنل اپروچ روڈ پر گاڑی انتہائی محتاط انداز سے فاصلے پر اور کم ترین رفتار سے چلائیں۔سفر پر نکلتے وقت موجودہ روڈ اور موسم کی صورتحال جانیں،کسی بھی قسم کے ایمرجنسی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 412959 0943 پر کال کریں ۔ دریں اثنا چترال کے پہاڑوں اور بالایی علاقوں میں برفباری کی اطلاع ہے ،

chitraltimes lowari snowfall lawari chitral site chitraltimes lowari snowfall

chitraltimes lowari snowfall lawari chitral site


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
69802