Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کوہ کے عوام کا بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج اور دھرنا ، چترال مستوج گلگت روڈ موری لشٹ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلیےبند

Posted on
شیئر کریں:

کوہ کے عوام کا بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج اور دھرنا ، چترال مستوج گلگت روڈ موری لشٹ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلیےبند

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) کوہ کے عوام نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر چترال مستوج گلگت روڈ پر دھرنا دے رکھے ہیں۔ جس کی وجہ سے موری لشٹ کے مقام پر روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلیے بند ہے ۔ گزشتہ دن علاقے کے عوام نے موری لشٹ کے مقام پر احتجاجی مظاہرےکے بعد اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی کے بعد انتظامیہ کو چوبیس گھنٹے کی الٹی میٹم دیکر پر امن منشتر ہوگیے تھے۔ مگر چوبیس گھنٹے کے اندر ان کے مطالبات منظور نہ ہونے پر آج دوبارہ مین شاہراہ پر دھرنے دےرکھے ہیں ۔ جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں دونوں اطراف پھنس گیے ہیں۔ جن میں بچے ، بوڑھے اور خواتین کے ساتھ بیما ربھی ہیں۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے کے عوام بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف ہر ایک متعلقہ ذمہ دار کا دروازہ کھٹکھٹایا ، منتخب نمایندوں کی منت سماجت کی، انتظامیہ کو درخواست کی، پر آمن احتجاج کیا مگر کہیں سے بھی شنوایی نہیں ہویی۔ اور آج مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل آییے ہیں، انھوں نے کہا کہاآج حکمرانوں کیلیے ڈوپ مرنے کا مقام ہے کہ پاکستان کے مہذب ترین اور سو فیصد قانون کے پاسدار شہری آج روڈ بلاک پر مجبور ہویے ہیں۔ لوگوں کو اپنے ج جاٸز حقوق حاصل کرنے کیلیے باہر نکلنا پڑرہا ہے۔ انھوں نے خبردا ر کیا کہ اگر انتظامیہ کسی بھی فرد کے خلاف کارواٸ کی تو بچے اور خواتین بھی میدان میں آیٸں گے۔

Chitraltimes morilasht road block against load sheeding 4 Chitraltimes morilasht road block against load sheeding 5 Chitraltimes morilasht road block against load sheeding 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68999