Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال مستوج گلگت روڈ ریشون کے مقام پر ٹریفک کیلیے بحال، پھنسے ہویے سینکڑوں گاڑیاں اپنی منزلوں کی طرف روان دواں

شیئر کریں:

چترال مستوج گلگت روڈ ریشون کے مقام پر ٹریفک کیلیے بحال، پھنسے ہویے سینکڑوں گاڑیاں اپنی منزلوں کی طرف روان دواں

 

https://fb.watch/eiINFoMTis/

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ریشن کے مقام پر دریا کی کٹایی کی وجہ سے بند چترال مستوج گلگت روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا ، جو گزشتہ ۹ دنوں سے ہرقسم کی ٹریفک کیلیے بند تھی ۔ مستوج روڈ عید سے دو دن پہلے بند ہونے کی وجہ سے اکثر ملازمین عید پرگھروں کو نہیں جاسکے تھے، دریا کی کٹایی کے سبب بالایی چترال کا راستہ منقطع ہونے کی وجہ سے اشیاخوردنویش اور تیل کا اسٹاک ختم ہوگیا تھا۔ تاہم  گزشتہ ایک ہفتے سے مختلف سیاسی عمایدین اور انتظامیہ کی طرف سے متاثرین شادیر ریشن کے ساتھ متبادل سڑک کیلیے مذاکرات ہویے جو آج ہفتے کے دن دونوں فریقوں کے درمیان ایک معاہدے کی شکل میں کامیاب ہویے۔اور متبادل روڈ پر کام شروع کردیا گیا۔ جو رات گیے ٹریفک کیلیے بحال ہوگیا۔

کچھ دیر پہلے روڈ کھلنے پر پھنسے ہویے سینکڑوں گاڑیاں اپنی منزلوں کی طرف روان ہوگیے۔اسی طرح گزشتہ روز مستوج خاص کے مقام پر بھی پل کی حفاظتی دیوار میں شگاف کو دوبارہ فلنگ کرکے ٹریفک بحال کردی گی تھی۔ دونوں مقامات پر سڑک کی دوبارہ تعمیر سے چترال لویر سے بالایی چترال اور گلگت بلتستان کا راستہ ہرقسم کی ٹریفک کیلیے بحال ہوگیا ہے ۔

 

chitraltimes reshun shader diversion road

chitraltimes shader reshun mou


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
63595