Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے پوسٹنگ آؤٹ پر میری کیفیت اُس بیٹی جیسی ہے جو اپنی گھر سے رخصت ہوکر جارہی ہو . سونیہ شمروز خان

شیئر کریں:

چترال سے پوسٹنگ آؤٹ پر میری کیفیت اُس بیٹی جیسی ہے جو اپنی گھر سے رخصت ہوکر جا رہی ہو – سونیہ شمروز خان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈی پی او چترال سونیہ شمروز خان نے کہا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سرکاری ملازمت کا حصہ ہے لیکن چترال کے عوام اور پولیس ڈیپارٹمنٹ نے میری تعیناتی کے دوران جس طرح میری سپورٹ کی، علمائے کرام، سیاسی شخصیات اور میرے سٹاف نے میری رہنمائی کرتے رہے جن کی بدولت میں لوئر چترال میں اپنی 1 سال 10 مہینے کی مدت ملازمت کامیابی سے مکمل کر کے یہاں سے جا رہی ہوں۔
اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  میری جزبات کا اظہار الفاظ میں بیان کرنا میرے لئے ممکن نہیں ہے البتہ اتنا کہہ سکتی ہوں کہ چترال  سے پوسٹنگ آوٹ پر میری کیفیت اُس بیٹی جیسی ہےجو اپنی گھر سے رخصت ہوکر جارہی ہو۔  میں اپنی تعیناتی کے دوران چترال کے عوام خصوصا چترال کے اپنی ماوں ،بہنوں اور بیٹیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی اور لوئر چترال پولیس کے تشخص کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں رہی۔ اس دوران نادانستہ طور پر میں نے کسی کا دل دھکایا ہوں تو میں چترال کی عوام ، محکمہ پولیس کے آفیسران و جواناں سے مغذرت خوا ہوں۔ چترال میرا دوسرا گھر ہے ۔ انشاء اللہ ائیندہ میرے دروازے ہمیشہ چترال کے عوام اور چترال پولیس کے لئے کھلے پائین گے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور چترال کا امن اسی طرح برقرار رہیں۔ ڈی پی او نے چترال کے عوام سے اپیل کی کہ اپنی بچیوں کو معیاری تعلیم ضرور دیں۔اور انھیں مقابلے کے امتحانوں کیلیے تیارکریں تاکہ وہ معاشرے میں اپنے حصے کا کردار ادا کرسکیں۔
اس سے قبل کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سمیع نے خطاب کرتے ڈی پی او کی چترال میں تعیناتی کے دوران خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔اور انھیں ایک فرض شناس افیسر قرار دیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد نے خطاب کرتے ہویے چترال پولیس کی طرف سے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنی ٹینور کے دوران پولیس کے افسران اور جوانوں کے ساتھ انتہایی شفیق اور مہربان ماں اور بہن جیسی سلوک روا رکھا۔
یادرہے کہ ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان کی لوئر چترال سے ڈی پی او بٹگرام تعیناتی کے موقع پر ڈی پی او آفس لوئر چترال میں الوادعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع لوئر چترال کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، علمائے کرام، پریس کے نمائندے ، پولیس آفیسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد خان نے لوئر چترال پولیس کی جانب سے ڈی پی او کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
chitraltimes dpo chitral sonia shamroz farewell party comdt cs
chitraltimes dpo chitral sonia shamroz farewell party
chitraltimes dpo chitral sonia shamroz farewell party7
chitraltimes dpo chitral sonia shamroz farewell party dpp chitraltimes dpo chitral sonia shamroz farewell party sp khalid
chitraltimes dpo chitral sonia shamroz farewell party group
chitraltimes dpo chitral sonia shamroz farewell party sp khalid6

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67760