Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی او چترال لویر سونیہ شمروز خان تبدیل، ناصرمحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لویر تعینات

شیئر کریں:

ڈی پی او چترال لویر سونیہ شمروز خان تبدیل، ناصرمحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لویر تعینات

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویر چترال سونیہ شمروز کا تبادلہ چترال سے بٹگرام کردیا گیا ہے ۔ آیی جی پی خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے آٹھ سینر افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری ہویی ہے جس کے مطابق ڈی پی او چترال سونیہ شمروز کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ناصر محمود کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لویر تعینات کردیا گیا ہے ۔ وہ اس سے پہلے بطور پی ایس او ٹو آیی جی خیبرپختونخوا خدمات انجام دے رہے تھے ۔

یاد رہے کہ سونیہ شمروز خان کی صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ بطور ڈی پی او چترال لویر تعیناتی ہویی تھی اور وہ ۳۰دسمبر ۲۰۲۰کو چترال میں ڈیوٹی سنبھالی تھی۔ اسی طرح تقریبا دوسال وہ چترال میں بحثیت خاتون پولیس سربراہ مثالی خدمات سر انجام دی ۔ انھوں نے خصوصی طور پر معاشرتی براییوں ، منشیات اور  نوعمر موٹرسایکلسٹ کے خلاف بھرپور مہم چلایی ۔ جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے متعدد ملزمان کو قانون کے کٹھرے تک پہنچایا گیا۔ اور علاقے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کیلیے ان کے مہمات انتہایی مثبت ثابت ہویے۔ اور نوعمر موٹرسایکل چلانے والوں کے خلاف مہم کے نتیجے میں گزشتہ دو برسوں میں حادثات میں بھی نمایاں کمی آیی، اسی طرح ٹریفک کے نظام کو بھی نیے خطوط پر استوار کیا۔ خصوصی طور پر نوجوانوں میں خودکشی کے رججان کو کم کرنے کیلیے مختلف تعلیمی اداروں میں اگہی مہم چلایی گیی ،جس کے بھی مثبت نتایج برآمد ہویے۔ بطور خاتون اور ایک ماں کے وہ چترال سے باہر بیٹیوں کی شادی کے مسایل کو حل کرنے میں بھی خصوصی دلچسپی لیتی رہی۔ اور دوسرے معاشرتی برایوں کے خلاف بھی انکی خصوصی ہدایات کے نتیجے میں مختلف تھانہ جات میں موثر کاروایی کی گیی،جس کو عوامی حلقوں نے سراہا۔   ان کی خدمات کو چترال کے عوام ہمیشہ یادرکھے گی۔

chitraltimes dpo chitral transfered


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67687