Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈاکٹر فیض الملک جیلانی31سال محکمہ صحت میں خدمات سرانجام دینے کے بعد سبکدوش ہوگئے

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ایم۔ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی اپر چترال ڈاکٹر شہزادہ فیض الملک محکمہ صحت میں 31سال خدمات سرانجام دینے کے بعد آج سبکدوش ہوگئے۔دوران ملازمت چترال کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دی۔اپ بنیادی طورپر ماہر امراض چشم ہیں تاہم ضلعی ہسپتال چترال میں بحیثیت ایم۔ایس اپ نے فرائض نبھائی اور گزاشتہ 3سالوں سے ایم۔ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی فرائض انجام دے رہے تھے۔ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے کے موقع پر ہسپتال اسٹاف بونی ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام بونی ہسپتال میں کیا۔تقریب میں سٹاف کے علاوه سول سوسائٹی کے افراد بھی موجودتھے۔

صدارت سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن لال نے کی جبکه مہمان خصوصیSDPOاپرچترال بونی محی الدین تھےجس کا حال ہی میں اپر چترال تبادلۂ ہوا ہے۔قاضی غلام ربانی کے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔اسٹاف کی طرف سے سنئر ڈسپنسرکرامت نے انھیں پھولوں کا ہار پہنایا۔اظہر علی شاہ نعت شریف پیش کی اور اسٹاف نوید اختر الوداعی نظم پڑھ کر تقریب کو زینت دی۔اے۔ڈی۔ایچ۔او اپر چترال ڈاکٹر فرمان مہمانوں کو خوش امدید کہا اور درپیش مسائل کے بارے آگاہی دی۔سنئر سٹاف حاجی ناصراللہ ایم۔ایس کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپ کی کوشش ہسپتال اور عوام کے لیے قابل تعریف ہے۔امید ہے ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی اپ اپنے تجربات سے ہمیں مستفید کرتے رہینگے۔

ڈاکٹر فیض الملک اپنے خطاب میں سٹاف اور عوام کی طرف سے بہترین تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ بتا نہیں سکتے لیڈرشپ کو اگے آکر ان کے حل میں کردار ادا کرنی چاہیے۔میں مطلوبہ اختیارات اور وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود صحت کے شعبے میں عوام کو سہولت پہنچانے کی بھر کوشش کی۔دعوی نہیں کہ مسلے حل ہوئے۔لیکن حتہ القدور کوشش کی۔ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی ایس۔ڈی۔پی او مستوج ڈاکٹر کی بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کی۔صدر تقریب سابق ناظم شمس الرحمن لال نے اپنے خطاب میں ایم۔ایس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرکی خدمات پینشن ہونے کے بعد بھی بدستور جاری رہیگا۔

dr faizul muluk ms retired4
dr faizul muluk ms retired1
dr faizul muluk ms retired5
dr faizul muluk ms retired3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42134