Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی سی ایل نیٹ ورک میں خلل ، دو دن تک ٹیلی فون خاموش، انٹرنیٹ سروس معطل، سارفین رل گیے

شیئر کریں:

پی ٹی سی ایل نیٹ ورک میں خلل ، دو دن تک ٹیلی فون خاموش، انٹرنیٹ سروس معطل، سارفین رل گیے

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال شہر سمیت لویر اور اپر چترال میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) کی ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس گزشتہ دو دنوں سے معطل رہنے کے بعد ہفتے کی شام دوبارہ جذوی طور پر بحال ہوگیی، ان دو دنوں میں عام شہریوں کے ساتھ تمام دفاتر اور بینکنگ کا نظام بھی مکمل طور پر درہم برہم ہوکر رہ گیا تھا۔ اور چترال میں یہ پہلی دفعہ تھا کہ دو دن تک ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور موبا یل نیٹ ورک نے بھی کام چھوڑ دیا تھا۔

ہمارے ذرایع کے مطابق دیر بالا سے لیکر اپر چترال تک کے سارے ٹیلی فون ایکسچینز کا کنٹرول تمرگرہ کو حوالہ کردیا گیا ہے اس کا نقصان یہ ہوا ہے کہ تمر گرہ سے اگے چترال سائڈ پرجہاں بھی فائبر اپٹیک کیبل خراب ہو گا تو تمام چترال بشمول اپر دیر بلیک اوٹ ہوگا۔ نہ لوکل کال پی ٹی سی ایل سےملانے کی سہولت باقی ر ہیگی نہ ڈی ایس ایل کام کریگااور نہ موبائل فورجی کام آیگا۔
اور گزشتہ دو دنوں سے چترال کے طول و عرض میں یہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ اور ایندہ بھی اسی طرح کے صورت حال کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ علاقے کے عوام اور صارفین نے چترال سے منتخب نمایندگان ، سینٹر فلک ناز اور ایم این اے عبدالاکبرچترالی سے اس کا نوٹس لینے اور چترال کی مخصوص حالات کے پیش نظر ایم ایس یو چترال کو حسب سابق بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ صارفین کو اس جدید دور میں مذید تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65138