
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمدنے چترال کادورہ کیا
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد نے لوئر چترال میں قائم ریسکیو سٹیشن 11 کا دورہ کیا، سٹیشن پہنچنے پر سٹیشن ہاؤس انچارج توقیر الہی نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کا استقبال کیا، ریسکیو 1122 لوئر چترال کے جوانوں نے سلامی دی، سٹیشن ہاؤس انچارج توقیر الٰہی نے حالیہ بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال میں ریسکیو 1122 لوئر چترال کی کارکردگی سے آگاہ کیا، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے ریسکیو1122 لوئر چترال کی کارکردگی کو سراہا اور ریسکیورز سے فرداً ملاقات کی، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر نے ریسکیو سٹیشن میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ایمرجنسیز ریکارڈز چیک کیں، ایمرجنسی وہیکلز اور ایمرجنسیز میں استعمال ہونے والے آلات چیک کیں، اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 صوبے بھر میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بروقت خدمات فراہم کر رہا ہے اس سلسلے ریسکیو 1122 لوئر چترال ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہا ہے.




