Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام اضلاع کی انتظامیہ مون سون بارشوں کے دوران الرٹ اور تیار رہیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

Posted on
شیئر کریں:

تمام اضلاع کی انتظامیہ مون سون بارشوں کے دوران الرٹ اور تیار رہیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

سیلابی ریلوں سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کی امدادی کاروائیاں اور بروقت اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش

قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا لیکن بہترین پیشگی تیاری اور فوری اقدامات سے نقصانات میں کافی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو مون سون سیزن کے دوران الرٹ اور تیاررہنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف سیکرٹری نے یہ ہدایت ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا لیکن بہترین پیشگی تیاری اور فوری اقدامات سے نقصانات میں کافی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز نے ضلع کی سطح پر تیاریوں اور کئے گئے اقدامات بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے حالیہ مون سون بارشوں میں ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ اور صوابی میں سیلابی ریلوں کے حوالے سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی امدادی سرگرمیوں اور اقدامات کی تعریف کی۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے مون سون سیزن کے لئے تیاری جاری رکھیں اور بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
64178