Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صحت کے لیے 205 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تیمور سلیم جھگڑا

شیئر کریں:

صحت کے لیے 205 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تیمور سلیم جھگڑا

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کے شعبے کے لئے مالی سال 2022-23 میں 205 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے ہیں جس میں جاری اخراجات کی مد میں 178 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے، ترقیاتی بجٹ کی مد میں 23 ارب 31 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ بیرونی مالیاتی امداد میں چار ارب 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے یہ اعداد و شمار پیر کے روز صوبائی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے پیش کیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے فلیگ شپ منصوبے صحت کارڈ پلس کیلئے 25 ارب مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت پچھلے سال آٹھ لاکھ سے زائد خاندانوں کو نجی و سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔ صحت کارڈ پلس میں جنوری 2022 سے جگر کی پیوندکاری سمیت مزید پانچ بیماریوں کا علاج میں شامل کیا جائے گا۔

 

ان بیماریوں میں تھیلیسمیا، ایڈوانس کینسر کا علاج، کاکلر ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ شامل ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ایم ٹی آئیز الائیڈ ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کیلئے 53 ارب روپے مختص کئے گئے صوبے میں چار مزید ایم ٹی آئیز اور چار نئے میڈیکل کالجوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اسی طرح ضلعی ہسپتالوں کی تزین و آرائش، بحالی اور بہتر خدمات مہیا کرنے کیلئے تین ارب روپے کئے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا صحت کے شعبے میں ہر سطح پر بہتری لا رہے ہیں۔صوبے کے 24 اضلاع کے 58 سیکنڈری کئیر اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تعاون سے چلانے کیلئے 2.7 ارب جاری بجٹ سے مختص کئے گئے۔ پرائمری کئیر ری ویمپ پروگرام کے لئے 2 ارب سے زائد کی رقم مختص کئے گئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار سے زائد بنیادی مراکز صحت کو ڈی ڈی او کوڈز دیکر مالی خودمختاری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بہتر صحت خدمات کی فراہمی کیلئے 15 اضلاع میں بنیادی مراکز صحت  نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کیلئے 2 ارب روپے جاری بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔ 8 اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے زریعے ایم آر آئی خدمات کی فراہمی کیلئے 50 کروڑ کی سبسڈی دینگے۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ انٹر ہسپتال ایمبولینس سروس کی کامیاب منتقلی بعد حاملہ خواتین و نومولود کی صحت کیلئے صوبہ بھر میں میٹرنل ایمبولینس سروس شروع کرنے کیلئے 1.3 ارب روپے مختص کئے ہیں جس سے دیہی علاقوں میں بھی زچہ و بچہ کو صحت مراکز تک رسائی میں آسانی پیدا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62295