Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع دیرلوئر،اپراورچترال کےاضلاع پرمشتمل ایک الگ ڈویژن کا قیام جلد عمل میں آئیگا۔دیرچیمبرآف کامرس

شیئر کریں:

تیمرگرہ (چترال ٹائمز رپورٹ) ضلع دیر لوئر میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے دیر چمبر آف کانفرنس کی تعاون سے اسان قسطوں پر قرضوں کی فراہمی کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں اسٹیٹ بینک خیبر پختون خواہ کے چیف منیجر اخون زادہ عابد حسین ڈپٹی کمشنر دیرلوئر سعادت حسن، عبد اللہ افریدی چمبر آف کامرس خبیر پختونخوا کے کواڈنیٹر سرتاج خان چمبر آف کامرس لوئر دیر کے صدر میاں نور عالم باچا، سنیئرنائب صدر عمران خان، انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوارلدین، واجد شعیب، جان عالم صدیقی،خالد اقبال سمیت دیر کے مختلف بینکوں کے منیجرز، تاجر برادری اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس مو قع پراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے صوبائی چیف منیجراخون زادہ عابد حسین ڈپٹی کمشنر دیرلوئر سعادت حسن، عبد اللہ افریدی چمبر اف کامرس خبیر پختونخوا کے کواڈنیٹر سرتاج خان چمبر آف کامرس لوئر دیر کے صدر میاں نور عالم باچا نے کہا کہ سمال انڈسٹریزکے قیام کی منظوری صوبائی حکومت کا اہم کار نامہ ہے جس سے لوئر دیر میں ترقی اور خوشحالی ائیگی اور عوام کو روزگار کے مواقع مسیر ائینگے۔ لوئر دیر کے تاجروں کو بلا سود اور معمولی مارک اپ پر قرضے فراہم کئے جائینگے انھوں نے کہا کہ ضلع دیر قدرتی وسائل سے مالامال ہے اس لئے یہاں کے معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل کے لئے انڈسٹریز ناگزیر ہے انھوں نے کہا کہ ضلع دیرلوئر، ضلع دیر اپر اور چترال کے اضلاع پر مشتمل ایک الگ ڈویژن کا قیام جلد عمل میں ائیگا انھوں نے کہا کہ لوئر دیر کے چمبر آف کامرس کے لئے آراضی فراہم کی جائیگی جس کے لئے سائڈ سلیکشن کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک سمیت دیگر بنک تاجروں کو روزگار کے لئے بلا سود قرضے فراہم کرینگے اس موقع پر تاجروں نے سٹیٹ بنک کے چیف منیجر سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کے لئے قرضہ جات کا طریقہ کار آسان بنایا جائے اور انہیں بلا سود قرضے فراہم کیا جائے۔۔

dir chmaber of commerce meeting timergira1
dir chmaber of commerce meeting timergira2
dir chmaber of commerce meeting timergira4
dir chmaber of commerce meeting timergira5
dir chmaber of commerce meeting timergira6

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
43488