Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لئے 227 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔وزیرخزانہ 

شیئر کریں:

 

ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لئے 227 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔وزیرخزانہ

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لئے 227 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ ان کے مطابق اے ڈی پی میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 144 ارب روپے کے 105 ترقیاتی منصوبوں کیلئے سترہ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جن میں سکولوں سے متعلق بڑے منصوبے شامل ہیں۔ بجٹ تقریر کے مطابق 36.6 ارب روپے کی لاگت سے طلبا و طالبات کے لئے 711 سکولوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے آئندہ مالی سال میں 3.4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح 35.5 ارب روپے کی لاگت سے 1318 سکولوں کی تعمیر نو کے لئے بجٹ میں 3.2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 6.9 ارب روپے کی لاگت سے 521 سکولوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے 2.1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تیمور جھگڑا نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ 27.7 ارب روپے کی لاگت سے 914 سکولوں کا درجہ بڑھانے کے لئے ترقیاتی بجٹ میں 2.1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 4.4 کی لاگت سے بنیادی سہولیات، سکول بستہ اور سٹیشنری کی فراہمی کے منصوبے کے لئے 32 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ضم شدہ اضلاع میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لئے پچاس کروڑ روپے کے وضائف کی تخصیص بھی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق کرنٹ بجٹ میں فرنیچر کی خریداری کیلئے دو ارب، پی ٹی سی فنڈ کے لئے ایک ارب، طالبات میں وظائف کی تقسیم کیلئے 2.4 ارب جبکہ سکول کے طلبا کے لئے وضائف کی مد میں 90 کروڑ روپے بھی مختص کئے گئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62297